Eid And Cooking عید اور پکوان

 

عید کے خوشیوں بھرے تہوار کے موقع پر ہر گھر میں خواتین مختلف قسم کے میٹھے اور نمکین پکوانوں کا خصوصی اہتمام کرتی ہیں،اور اپنے گھر والوں اور گھر آنے والوں مہمانوں کی تواضع انہی لذیذ پکوانوں سے کرتی ہیں،زےادہ تر گھروں میں حسب استطاعت دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے،بچے بڑے بزرگ غرض ہر ایک کا جوش و خروش اس خوشی کے موقع پر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔عید پر مخصوص میٹھے اور نمکین پکوانوں کی تےاری برصغیر پاک و ہند میں صدیوں سے رائج رہی ہے اور آج ک اس جدید دور میں بھی اس رجحان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،رقیہ ایک گھریلو خاتون ہیں ،عید کے موقع پر ان کے گھر میں کس طرح پکوانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ،جانتے ہیں رقیہ سے،

عید الفطر کا آغاز میٹھا کھانے سے کیا جاتا ہے،اور ہر گھر میں رات سے ہی میٹھا تےار کر لیا جاتا ہے،میٹھے کے روایتی پکوانوں میں شیر خورمہ قابل ذکر ہے،زویا کہتی ہیں کہ شیر خورمہ کے بغیر تو عید الفطر کا مزا ہی ادھورا رہتا ہے،

عید پر تےار کئے جانے والے ہر طرح کے پکوان ایک الگ ہی مزا دیتے ہیں ،میٹھے ہوں ےا نمکین،ہر قسم کے پکوان زبان کو ایک نیا چٹخارہ دیتے ہیں۔عظمیٰ کہتی ہیں کہ اس بار عید پر وہ میٹھے پکوانوں کی بجائے نمکین پکوانوں کو ترجیح دینگی،

عید کی پر مسرت گھڑیاں اب کچھ ہی دور ہیں ،اگر عید کی دعوتوں کے خاص پکوانوں کی تےاری کے لئے ایک دن پہلے ہی ساری تےاری کر لی جائے تو عید کے دن کافی وقت بچاےا جا سکتا ہے،اور پریشانی سے بھی بچا جا سکتا ہے،لیکن خیال رہے کہ بے دریغ ڈشز بنانے کی بجائے ایسی ڈشز کا انتخاب کیا جائے کہ رزق کی بے حرمتی بھی نہ ہو اور مہمان اور گھر والے آپ کے ہاتھ کے کھانوں کی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *