حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز2008میں کیا گیا تھااس پروگرام کا مقصد نادار خواتین کو مالی امددا فراہم کرنا ہے۔سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہید کے نام پر شروع کیا جانے والا انکم سپورٹ پروگرام پنجاب ۔ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوامیں غریب خواتین اور انکے اہل خانہ کو معاشی سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔اس پروگرام کی تفصیلات اور اس حوالے سے سامنے آنے والی شکایات کے بارے میں جاننے کیلئے ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل ظفر اللہ سومروسے بات کی تو انھوں نے بتایا کہ اس خصوصی اسکیم کا مقصد مستحق خواتین کو شفاف طور پر مالی امددا فراہم کرنا ہے:
اس سے پہلے خواتین کیلئے اس نوعیت کا کوئی انکم سپورٹ پرواگرام حکومتی سطح پر موجود نہیں تھا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل ظفر اللہ سومروکا کہنا ہے کہ امداد فراہم کرنے اور سروے کے تحت نادار خواتین کے چناﺅ کا طریقہ کار بے حد شفاف ہے اور اس میں کسی قسم کی کرپشن کی گنجائش موجود نہیں ہے،اس حوالے سے صرف سندھ میں امداد حاصل کرنے والوں کی کل تعداد کتنی ہے اس سلسلے میں ظفر اللہ سومرو کا کہنا ہے:
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بعد ازاں کئی مزید اسکیمیں شروع کی گئیں جن میں وسیلہ حق، وسیلہ روزگار، وسیلہ صحت اور وسیلہ تعلیم شامل ہیں :
حکومتی ذرائع کے کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم ان خاندانوںکیلئے کافی ہے جبکہ اس حوالے سے کئی اعتراضات بھی سامنے آئے ہیں ،کئی خاندانوں کا کہنا ہے کہ2000کی مختصر رقم مہنگائی کے اس دور میں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے،جبکہ کئی خاندانوں کو شکوہ ہے کہ کئی ماہ سے انھیں رقم نہیں ملی ہے اس حوالے سے یہ شکایات بھی سامنے آئی ہیں کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد حاصل کرنے والوں سے پوسٹل چارجز کی مد میں100سے200روپے وصول کئے گئے، اس بارے میںسندھ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل ظفر اللہ سومروکا کہنا ہے کہ منی آرڈرز بر وقت نہ پہنچنے کی وجہ سے خواتین اور انکے اہل خانہ کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا:
سندھ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل ظفر اللہ سومروکا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سامنے آنے والی شکایات کے ازالے کیلئے بینظیرڈیبٹ کارڈ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے اور ماہ فروری سے کئی ریجنز میں متعلقہ سینٹرز کام کر رہے ہیں، بینظیر ڈیبٹ کارڈ سسٹم کس طرح کام کر رہا ہے اور خواتین اس سے کس طرح استفادہ حاصل کر سکتی ہیں اس بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے ظفر اللہ سومرو صاحب نے کہا:
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سامنے آنے والی شکایات کے ازالے کیلئے بینظیرڈیبٹ کارڈ سسٹم کا آغازخوش آئند امر ہے ، اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ خواتین خصوصاً دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والی خواتین کو بینظیرڈیبٹ کارڈ سسٹم کے بارے میں آگہی فراہم کی جانی چاہئیے تاکہ نادار اور مستحق خاندانوںکے لئے بنا کسی رکاوٹ کے مالی امداد کا سلسلہ جاری و ساری رہے ۔