Asian Music Cross Country Boundaries – ایشیائی موسیقی

جاپانی پاپ اسٹار ایریکو ایمائی کو ان کے ملک میں مدر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا، انکا بیٹا قوت سماعت کے مسائل کا شکار تھا، جس کے بعد انھوں نے اشاروں کی زبان سیکھی، اب وہ جاپان میں اشاراتی زبان کے ایک پروگرام کی میزبانی بھی کررہی ہیں، گزشتہ دنوں وہ بھارت آئیں اور بہرے بچوں کے لئے کچھ گانے گائے۔ اسی بارے میں سنتے ہیں آج کی رپورٹ

آنند لال پوڈر اسکول کے بہرے طالبعلم جاپانی پاپ اسٹار ایریکو ایمائی کا انتظار کررہے ہیں، انھوں نے جاپانی گلوکارہ کیلئے اشاراتی زبان میں خصوصی خیرمقدمی پیغام تیار کررکھا ہے۔

دیا رام اس اسکول کے پرنسپل ہیں، وہ جاپانی اسٹار کے دورے کا مقصد بتارہے ہیں۔

دیا رام”اس بچوں کو اچھی تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہم انہیں خوش رکھنا بھی چاہتے ہیں۔ وہ یہاں ان بچوں کیلئے خصوصی گیت گانے کیلئے آرہی ہیں، اور یہ طالبعلم بھی ان کے ہمراہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے”۔

ایریکو ایمائی جاپانی پاپ اسٹار ہیں جنہیں ایک بینڈ اسپیڈ کی مرکزی گلوکارہ کی حیثیت سے شہرت حاصل ہوئی۔ انکا بیٹا پیدا ہوا تو معلوم ہوا کہ وہ سماعت کے مسائل کا شکار ہے، جس کے بعدایریکو ایمائی نے اشاراتی زبان سیکھی، اور اب وہ بہرے بچوں کو موسیقی سیکھاتی ہیں۔پریتی جین بھارت میں جاپانی اسٹار کی ورکشاپ میں حصہ لے رہی ہیں۔

پریتی “وہ ہمیں وائبریشن خصوصاً گیتار کے ذریعے موسیقی سیکھاتی ہیں، اگرچہ طالبعلم گانے اور موسیقی نہیں سن سکتے، مگر وہ اس سے لطف اندوز ضرور ہوتے ہیں”۔

جاپانی پاپ اسٹار اسکول ہینچ گئیں اور وہ اب ریہرسل ہال جارہی ہیں۔
پوجا مﺅ لئی اس گانے کا نام ہے جوایریکو اور بچوں نے تیار کیا ہے، اس میں ہندو خاندانوں میں ہاتھوں میں پہنے جانے والی راکھی کے حوالے سے خیال شامل کیا گیا ہے۔

ایریکو”بھارتی رسومات میں شامل راکھی ہر ایک کیلئے یکساں ہوتی ہے، یہ ویسے ہی یکساں ہے جیسے مسائل کا سامنا دنیا بھر میں بہرے بچوں کو کرنا پڑتا ہے۔ اگر یہ بچے اکھٹے ہوجائیں تو یہ خود کو مضبوط اور بااختیار محسوس کرسکیں گے۔ بچوں کے درمیان یہ تعلق پیدا کرنے کے لئے انہیں سیکھانا ہوگا کہ کس طرح وہ ایک اچھی زندگی گزارنے کیلئے نیا راستہ اختیار کریں”۔

ایریکوہندی نہیں بول سکتی، تاہم وہ ان بچوں سے اشاراتی زبان کے ذریعے رابطہ کرتی ہیں۔

یہ انیتا ہیں، جو کہہ رہی ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے الفاظ وائبریشن کے ذریعے سمجھ لیتے ہیں، اور وہ اس گانے سے بہت لطف اندوز ہورہی ہیں۔

ایریکو ایمائی گانا گارہی ہیں، جبکہ بچے اشراتی زبان میں یہ گانا گا رہے ہیں، ان کی استاد فخر سے یہ دیکھ رہی ہیں۔

انجو”میرے خیال میں یہ بچے گانا تو سن نہیں سکتے، مگر وہ اپنے دلوں کے ذریعے اسے سمجھ رہے ہیں۔ موسیقی کی طاقت کیلئے کسی زبان یا ملک کو اظہار کی ضرورت نہیں”۔

ایریکو ایمائی اپنی پرفارمنس پر خوش ہیں، انکا کہنا ہے کہ جزوی طور پر قوت سماعت سے محروم انکا بیٹا بھی گانوں سے بہت لطف اندوز ہوتا ہے۔

ایریکو ایمائی”آنکھیں دیکھنے کیلئے ہوتی ہیں، دل جذبات سمجھتے ہیں، جبکہ جسم احساسات کو جذب کرتا ہے۔ اسی طرح میں اپنے بیٹے کی نگہداشت کرتی ہوں، یہ بچے بھی میرے بیٹے جیسے ہی جذبات رکھتے ہیں، میری خواہش ہے کہ ان میں محبت تقسیم کروں”۔

ایریکو کو کچھ عرصہ قبل جاپان میں مدر آف دی ائیر کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

ایریکو”میرا دنیا بھر کے بچوں کیلئے ایک ہی پیغام ہے، کہ ان کے درمیان کسی قسم کا امتیاز نہ برتا جائے۔ تمام بچے جن میں یہ معذور بچے بھی شامل ہیں، برابر ہیں، ہر شخص کو ان کی مدد کیلئے آگے آنا چاہئے”۔