بھارت میں عام ا±ٓدمی پارٹی نے دہلی کے ریاستی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اپنی حکومت قائم کرلی ہے، یہ جماعت حیرت انگیز طور پر ابھری ہے اور اس نے دہلی پر پندرہ سال سے کانگریس کے غلبے کا خاتمہ کردیا، اس کا انتخابی نشان جھاڑو ہے اور یہ انسداد بدعنوانی تحریک کے بعد قائم ہوئی، اسی بارے میں سنتے ہیں آج کی رپورٹ
عام آدمی پارٹی نے دہلی کے حالیہ انتخابات میں شاندار آغاز کیا، اس جماعت نے ریاستی اسمبلی کی چالیس فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور اس نے کرپشن کیخلاف لڑائی جاری رکھ کر سیاست کو اس سے صاف کرنے کا عہد کیا ہے۔
پارٹی کے سربراہ اروند کجر وال نے رام لیلیٰ گراﺅنڈ میں بڑے اجتماع کے سامنے دہلی کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
اروند کجر وال”آج تاریخی دن ہے، یہ صرف اروند کجر وال اور چھ وزراءحلف نہیں لے رہے، بلکہ یہ دہلی کے عوام آج حلف اٹھا رہے ہیں۔ ہماری جدوجہد کسی کو اقتدار میں لانے کیلئے نہیں، بلکہ یہ اختیارات عام آدمیوں کے ہاتھوں تک پہنچانے کیلئے ہے”۔
سابق سرکاری ملازم 45پینتالیس سالہ اروند کجر والنے اس پارٹی کو ایک سال قبل تشکیل دیا تھا، مگر ان کی عام آدمی پارٹی نے دہلی سے کانگریس کا صفایا کرکے سب کو حیران کردیا۔ شیلا ڈکشت دہلی کی سابق وزیراعلیٰ ہیں۔
شیلا ڈکشت”ہم وہ ہیں جنھوں نے 89 نواسی فلائی اوور تعمیر کئے، ہم وہ ہیں جو اس شہر میں میٹرو سروس لائے، اور ہم وہی ہیں جنھوں نے دہلی کو سرسبز اور ہوائی آلودگی سے پاک شہر بنایا، ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ آخر اتنا کام کرنے کے باوجود ہمیں شکست کا سامنا کیوں کرنا پڑا”۔
تجزیہ کار جیسے پر شو تم اگر وال اسے بھارتی سیاست میں ایک نئے عہد کے آغاز کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
پر شو تم اگر وال”اس جماعت نے موجودہ سیاسی کلچر کو چیلنج کیا ہے، جو جمہوریت کے نام پر ہر دھوکے کو جائزقرار دیدیتا ہے۔ یہ لوگ انتخابی جمہوریت کے ذریعے آئے ہیں اور ان کی کامیابی واضح اشارہ ہے کہ لوگ کانگریس اور بی جے پی کی متبادل جماعتوں کو لانا چاہتے ہیں، لوگ اب مکمل سیاسی کلچر کا متبادل چاہتے ہیں”۔
عام آدمی پارٹی کا قیام انا ہزار کی انتہائی مقبول انسداد بدعنوانی تحریک کے بعد عمل میں آیا، انا ہزارے نے 2012ءمیں ایک سیاسی جماعت تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا، تاہم پھر وہ سیاست سے دور ہٹ گئے، جس کے بعد ان کے قریب ساتھی کیجر وال نے اس جماعت کی بنیاد رکھی۔
کیجر وال”ہم نے گزشتہ دو برسوں کے دوران موثر انسداد بدعنوانی قانون کیلئے بہت کچھ کیا، ہم نے بھوک ہڑتال کی، احتجاج اور دھرنے دیئے اور بھی بہت سے طریقے آزمائے، مگر تبدریج یہ بات واضح ہوگئی کہ ملک میں ہم اس وقت تک تبدیلی نہیں لاسکتے جب تک ہم سیاست میں تبدیلی نہ لائیں، اور یہی وجہ ہے کہ ہم اب یہاں کھڑے ہیں”۔
اور اب وہ کرپشن سے نمٹنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔
کیجر وال”اب سے اگر آپ کسی سرکاری دفتر میں اپنے کام کیلئے جائیں اور وہاں کا عملہ آپ سے رشوت طلب کرے، تو انکار مت کریں، بلکہ انہیں پیسے دیں اور پھر مجھے اس نمبر پر فون کریں، جس کا اعلان میں جلد کروں گا۔ ہمیں تفصیلات بتائیں اور پھر ہم رشوت خور کو رنگے ہاتھوں پکڑیں گے، ہر کرپٹ افسر کو رنگے ہاتھوں پکڑانے کیلئے ہماری مدد کریں اور اس کے بعد آپ کا کام کرانا میری ذمہ داری ہوگی”۔
اپنے دور اقتدار کے پہلے ہفتے کے دوران عام آدمی پارٹی نے اپنے دو انتخابی وعدوں کو پورا کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں پچاس فیصد کمی اور مفت پانی کی فراہمی شروع کردی، اس کے علاوہ پارٹی نے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا اعلان بھی کیا جس کے تحت وزراءکو کوئی سیکیورٹی یا پرتعیش رہائشگاہیں فراہم نہیں کی جائیں گی۔ کیجر وال نے خود اپنی حلف برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے پبلک ٹرین میں سفر کیا۔
شالیجا چندرادہلی کی سابق چیف سیکرٹری ہیں۔
شالیجا چندرا”اگر وہ اور ان کے وزراءاس روئیے کو برقرار رکھ سکیں تو بہت اچھا ہوگا، کیونکہ لوگ اس وی آئی پی کلچر سے بیزار ہوچکے ہیں، وہ اس بات سے بیزار ہیں کہ سیاستدان وعدے تو کرتے ہیں مگر پھر خود کو لوہے کی دیواروں کے پیچھے چھپالیتے ہیں”۔