World Tobbaco Day تمبا کو نو شی کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میںآج انسداد تمباکو نوشی کا دن منایا جارہا ہے۔اس دن کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خصوصاً نوجوان نسل میں تمباکو نوشی کے رحجان میں اضافہ ہورہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں دس سے چوبیس سال کی عمر کے تقریباً ایک ارب اسی کروڑ افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں،جبکہ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ جبکہ دنیا بھر میں 50لاکھ سے زائد افراد سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔
تمباکو نوشی سے دل کے امراض اور پھیپڑوں کے سرطان جیسی خطرناک بیماریاں ہوتی ہیں اور تمباکو نوشی کرنے والا اپنی اوسط عمر سے پندرہ سال پہلے دنیا سے گزر جاتاہے۔
گلوبل یوتھ سروے کے مطابق چھ سے پندرہ سال کی عمر کے لڑکوں سمیت پاکستان کی بیالیس فیصد نوجوان نسل تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا ہے۔
بعض ماہرین کے مطا بق تمباکو نوشی میں اضافے کے رحجان کی بڑی وجہ متعلقہ قوانین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ایک سگریٹ انسان کی عمر آٹھ منٹ تک کم کر دیتا ہے کیونکہ اس میں چار ہزار سے زائد نقصان دہ اجزاموجود ہوتے ہیں۔ تمباکو نوشی سے انسان کو دل’ پھیپھڑے’ سانس’ نظام ہضم’ پیشاب’ معدہ’ جگر اور منہ کی بہت سی مہلک بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تمباکو کے دھوئیں میں نکوٹین کی شکل میں زہر بھرا ہوتا ہے جو دل اور شریانوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔لیکن اسکے با وجود کچھ لو گو ں کو سگریٹ پینے کا شو ق ہے تو کچھ لو گو ں کی یہ عا دت ہے ۔
پاکستان میں تمباکو نوشی کے استعمال کے رجحان کی حوصلہ شکنی کیلئے وفاقی وزارت صحت نے 31مئی 2009ءکو سگریٹ نوشی سے متعلق ایس آر او 2008ءمنسوخ کرتے ہوئے نیا قانون متعارف کروایا، جسکے تحت پاکستان میں دفاتر، تعلیمی اداروں، اسپتالوں اورعوامی مقامات پرتمباکو نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ، جبکہ اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کو سیگریٹ فروخت کرنے، دوران ڈرائیونگ تمباکو نوشی اور تمباکو کی اشتہاری مہم ممنوع ہے، مگر ان احکامات پر صحیح طریقے سے عملدرآمد تاحال ممکن نہیں ہوسکا ہے۔
آنے والی نسلوں کو تمباکو نوشی کے برے اثرات سے بچانے کیلئے زندگی کے تمام طبقوں کی مدد سے سال بھر مہم چلانا ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *