World Cancer Day – کینسر کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیابھر میں کینسرکا عالمی دن آج منایاجارہا ہے۔

دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 80 لاکھ افراد جسم کے مختلف کینسر میں مبتلا ہوکر ہلاک ہورہے ہیںجبکہ پاکستان میں تقریباً 85 ہزار افراد کینسر سے ہلاک ہورہے ہیں اور اس وقت ڈیڑھ لاکھ افراد اس مرض کا شکار ہیں، پاکستان میں ہر سال 8 ہزار بچے کینسرے کے مرض کا شکار ہورہے ہیں۔

کینسر کے مریضوں میںمردوںکی تعداد زیادہ ہے،خواتین میں بریسٹ کینسر کی شرح 42 فیصد جبکہ آنتوں کے کینسر کی 18فیصد ہے،جبکہ مردوں میں منہ ، حلق کے کینسر کی شرح42 فیصد جبکہ پھیپھڑوں کا کینسر 22 فیصد ہے۔

منہ کا سرطان پاکستانی جوانوں میں زیادہ عام ہے۔،پان، چھالیہ کا استعمال کرنے والوں میں نہ کرنے والوں کے مقابلے میں اس مرض کا شکار ہونے کا خدشہ 8سے 9گناہ زیادہ ہوتا ہے ،گٹکا، پان، نسوار، چھالیہ کا استعمال اس مرض کے پھیلاو¿ کا اہم سبب ہیں،گٹکا،چھالیہ کھانیوالے نوجوان تیزی سے موت کے منہ میں جارہے ہیں، پاکستان میں 30 فیصد منہ کا سرطان 40 سال تک اور اس سے کم عمر افراد میں پا یا جاتا ہے جبکہ 50 فیصد کیسز ایڈوانس اسٹیج کے ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر کسی کو ایک بار منہ کا سرطان ہوجائے تو علاج آسان نہیں، ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ کراچی کی آبادی لگ بھگ دو کڑور ہے جس میں سے دس فیصد افراد منہ کے سرطان کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔ کہتے ہیں کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پان، چھالیہ اور تمباکو نوشی کو ترک کردیا جائے تو منہ کے سرطان سے بچا جا سکتا ہے۔