Women Journalist Training خواتین صحا فیوں کی تر بیت

صحا فت سے وا بستہ خوا تین کیلئے ٹریننگ سیشن اور فیلو شپ پروگرا مز کا انعقاد خو ش آ ئند اقدا م ہے جس سے خوا تین پرو فیشنلز کو صحا فت کی فیلڈ میں نئی تیکنیکس سے واقفیت ملتی ہے مقا می اخبا ر سے منسلک گو نیلہ گل کا کہنا ہے کہ جہا ں صحا فت میں خوا تین کیلئے مثبت مواقعوں میں اضا فہ ہو رہا ہے وہیں ٹریننگ سیشنز ، ورک شاپس، اور فیلو شپ پروگرا مز سے خوا تین پرو فیشنلز کی پیشہ وارا نہ معلو ما ت میں بھی خا طر خوا ہ اضافہ ہو رہا ہے ۔
گو نیلہ گل کا کہنا ہے کہ ٹریننگ پرو گرا مز میں خواتین صحا فیو ں کی جا نب سے مثبت فیڈ بیک دیکھنے میں آ تا ہے جس سے انکی دلچسپی کا اندا زہ لگا یا جا سکتا ہے گو نیلہ گل نے حا ل ہی میں سنگا پو ر میں ایشین جر نلسٹس کیلئے منعقد کئے گئے فیلو شپ سیشن میں شر کت کی جس کی تفصیلا ت بتا تے ہو ئے کہتی ہیں ۔
نہ صرف صحا فت بلکہ دیگر فیلڈز سے وابستہ خواتین کیلئے بھی قو می اور بین الاقوامی سطح پر ٹریننگ سیشن اور فیلو شپ پرو گرا مز کا انعقاد خو ش آ ئند اقدام ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ نجی ادارو ں کے بر عکس سر کا ری ادارو ں کی جا نب سے اس سلسلے میں مثبت پیشرفت سا منے نہیں آ ئی ہے
گو نیلہ گل کا کہنا ہے کہ میڈیا سے منسلک کچھ ایشوز ایسے بھی ہیں جن پر صحا فت سے وابستہ پرو فیشنلز کو آ گہی فرا ہم کر نے کی اشد ضرورت ہے جن میں صنفی حسا سیت سے وابستہ معاملات بے حد اہمیت کے حا مل ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *