PPI NEWS Bulletin 1300 پی پی آئی نیو ز بلیٹن

ہیڈ لا ئنز:۔

نئے وزیراعظم کو بھی خط لکھنے کیلئے سپریم کورٹ سے حکم ملے گا، اعتزاز احسن
عدالتی فیصلے سے ن لیگ کا گو گیلانی گو کا مطالبہ پورا ہوگیا، نوازشریف
بلوچستان بدامنی کیس، سیکرٹری دفاع و داخلہ آج طلب
آزاد کشمیر کا 49 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش
مہندرا سنگھ دھونی سب سے زیادہ کمانے والے کرکٹر قرار
اور
Business news

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

خبروں کی تفصیل:۔

پیپلزپارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نئے وزیراعظم کو بھی خط لکھنے کیلئے سپریم کورٹ سے حکم ملے گا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نیا وزیراعظم فیصلہ کرے گا کہ اس نے سوئس حکام کو خط لکھنا ہے یا نہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ انکی رائے میں خط لکھنے میں کوئی حرج نہیں، تاہم خط نہ لکھنا بھی جرم نہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنماءنے کہا کہ انھوں نے اپیل تیار کی تھی مگر پارٹی اپیل دائر نہیں کرنا چاہتی تھی۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے نااہلی تسلیم کرلی،اب انکا اپیل دائر کرنیکا ارادہ نہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قانون کی بالادستی قائم ہوئی ہے۔یہ بات انھوں نے اسلام آباد میں ن لیگ کے رہنماﺅں کے جاری مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے ن لیگ کا گو گیلانی گو کا مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم سات رکنی بینچ کے فیصلے کے بعد چلے جاتے تو موجودہ صورتحال پیدا نہیں ہوتی۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ذاتی مفادات کیلئے اسپیکر کا عہدہ متنازعہ بنانے کی کوشش کی، حکومت نے اداروں میں باربار تصادم پیدا کرنے کی کوششیں کیں، تاہم وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی۔میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کی نااہلی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

سپریم کورٹ میں بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور دفاع کو طلب کرلیا ہے۔اس سے قبل اٹارنی جنرل کی جانب سے صوبے کے حالات اور لاپتہ افراد کے معاملے پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔عدالت کو بتایا گیا کہ ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ کے مطابق آٹھ ہزار افراد لاپتہ ہیں۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کےلئے صوبائی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جس کی رپورٹ کے مطابق اکہتر افراد پنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے بلوچستان پر تحقیقاتی رپورٹ مسترد کر دی اور جسٹس خلجی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ مفروضوں پر مبنی ہے ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایف سی کے علاقے میں آئی جی نہیں جا سکتا تعاون کون کرے گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ لاپتہ افراد کو تلاش کیا جائے چاہے آئی بی، پولیس یا آئی ایس آئی کرے۔سماعت ابھی جاری ہے۔

آزاد کشمیر کا 49 ارب 59 کروڑ ستر لاکھ روپے کا بجٹ قانون ساز اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ آزاد کشمیر کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کیلئے نو ارب 54 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے، جبکہ بجٹ خساہ پانچ ارب دس کروڑ روپے سے زائد کا ہے۔بجٹ میں مواصلات اور تعمیرات کیلئے ایک ارب 78 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی سب سے زیادہ کمانے والے کرکٹر بن گئے، انھوں نے آمدنی کے لحاظ سے ورلڈ نمبرون ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ، دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ اور اپنے ساتھی سچن ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔امریکی جریدے کی فہرست کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی دنیائے کرکٹ کے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی ہیں اور گزشتہ ایک سال کے دوران وہ ساڑھے26 ملین ڈالرز کما کر دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے 31 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ان کے مقابلے میں نوواک جوکووچ 62 ویںجبکہ سچن ٹنڈولکر 78 ویں نمبر پر ہیں۔

ایشیائی منڈی میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزخام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔سنگاپور کی نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کے جولائی کے سودے 05سینٹس کمی سے83ڈالر98سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔برینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے10سینٹس اضافے سے95ڈالر86 سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم بالائی خکشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں اور آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ آج رات جنوبی پنجاب، بالائی و وسطی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران ملک کے بیشتر حصو ں میں مو سم گرم اور خشک رہا، تاہم مکران ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ آج صبح ملک کے چند شہروں مےں کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہا ۔اسلام آباد 22 ،لاہور30، کراچی29، پشاور23،کوئٹہ17، مظفرآباد22، ساہیوال27، سرگودھا26 ، بہاولنگر30، فیصل آباد27جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںکم سے کم25ڈگری سینٹی گریڈریکا ڈ کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *