Women football ویمن فٹبال

دنیا کا مقبول ترین کھیل فٹبال اب پاکستانی خواتین میں بھی بہت مقبولیت پا رہا ہے،پاکستان میں ایک المیہ یہ بھی ہے کہ یہاں کرکٹ اور ہاکی پر تو توجہ دی جاتی ہے لیکن دیگر کھیلوں پر بلکل بھی توجہ نہیں دی جاتی اور پھر خواتین کے لئے تو ہر طرح کے کھیل کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔لاہور میں ویمن فٹبال کے فروغ کے لئے ماڈل ٹاﺅن کے فٹبال گراﺅنڈ میں روزانہ دو سے تین گھنٹے خواتین کی سخت تربیت جاری ہے۔
ویمن اکیڈمی کے سرپرست محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ تو بہت ہے لیکن سہولیات کی بہت کمی ہے،نئے ٹیلنٹ کو سامنے لا کر ہی ویمن فٹبال میں پاکستان کی انٹرنیشنل رینکنگ بہتر بنائی جا سکتی ہے۔

گراﺅنڈ میں تربیت کے لئے آنے والی لڑکیوں نے اپنی تربیت کے حوالے سے اطمینان اور خوشی کا اظہار کچھ اس طرح کیا۔

خواتین فٹبالروں کی تربیت کے لئے فیفا کوالیفائڈ خاتون کوچ کا تقرر کیا گےا ہے جس سے نوجوان لڑکیاں فٹبال کے کھیل میں مہارت حاصل کرنے کے لئے اس تربیت میں پر جوش طریقے سے حصہ لے رہی ہیں ۔فٹبال کے کھیل کی خواتین میں تیزی سے بڑھتی مقبولیت کے حوالے سے ویمن فٹبال فیڈریشن سندھ کی جنرل سیکرٹری سعدیہ شیخ کا کہنا ہے۔

سعدیہ شیخ کے مطابق پاکستان فٹبا ل فیڈریشن کی انتھک کو ششوں کے با عث قومی خواتین فٹبال ٹیم کی کا رکردگی بہتری میں آ رہی ہے۔

ملک میں خواتین کو مختلف کھیلوں میںمہارت حاصل کرنے اور بین الاقوامی سطح پر ان کو نمائندگی دلانے کے لئے ضروری ہے کہ ملک بھر میں اس طرح کی باقاعدہ تربیت کا اہتمام کیا جائے اور خواتین کو اس حوالے سے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *