Women Cricket Team خواتین کرکٹ ٹیم

 

پاکستانی خواتین کھیلوں کی شعبے میں بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور کرکٹ جسے خالصتا مردوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے،اس میں بہت سی کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں،اس وقت پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم بہت شاندار کھیل کا مطاہرہ پیش کر رہی ہے،عائشہ اشعر پاکستان کرکٹ ایسوسی ایشن ویمن ونگ اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی منیجر ہیں،کرکٹ ٹیم کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیسے کیا جاتا ہے،اس بارے میں بتا رہی ہیں عائشہ اشعر،

پچھلے چند سالوں میں خواتین کرکٹ ٹیم نے بہت ترقی کی ہے،اور ان کا شمار بھی اب دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے ،جبکہ پی سی بی بھی اس حوالے سے خواتین کرکٹرز کی بھر پور تربیت اور معاونت کر رہا ہے،اس حوالے سے عائشہ اشعر کہتی ہیں:

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم حال ہی میں مختلف ممالک کا کامیاب دورہ کر کے واپس لوٹی ہے،اور ہر جگہ ان خواتین نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے،اس حوالے سے مزید بتا رہی ہیں ثناءمیر جو کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیں،

ثنا ءمیر اپنی ٹیم کی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے بہت خوش اور مطمئن ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ انہی کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کی بدولت خواتین کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں چھٹے نمبر پر آ گئی ہے،

پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجر عائشہ اشعر کہتی ہیں کہ ویسے تو خواتین کرکٹرز کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں لیکن ان کے لئے علیحدہ گراﺅنڈز اور اکیڈیمیز نہ ہونا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے جسے حل کرنے کے لئے بہت جلد اقدامات کئے جائنینگے،

ہر شعبے کی طرح کھیلوں کے شعبے میں خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،چناءمیر کہتی ہیں کہ خواتین ک بارے میں اب لوگوں کے ذہن بدلنا شروع ہو چکے ہیں اور بیشتر والدین خود آ کر اپنی بیٹیوں کو کرکٹ اکیڈمیز میں ایڈمیشن دلواتے ہیں،

خواتین کے لئے کسی بھی شعبے کو بطور کیرئیر منتخب کرنا اب معیوب بات نہیں سمجھی جاتی،لیکن اب بھی لوگوں کے ذہنوں کو بدلنے کے لئے بہت سا کام کرنا باقی ہے،خواتین کرکٹرز نے جتنی تیزی سے کرکٹ کے میدان میں بین الاقوامی طور پر خود کو منواےا ہے تو وہ دن دور نہیں جب ہماری خواتین کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیت کے پاکستان کو خواتین کرکٹ ٹیموں میں صف اول پر لا کھڑا کرینگی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *