Women and NGO’s خواتین کیلئے قا ئم ادارو ں کا کردار

انسانی معاشرہ قلم کی طاقت سے ظہور پذیر ہوا ،اس کے علاوہ صرف ایک طاقت ایسی ہے جو معاشرے کے خدو خال کو نکھارنے اور سنوارنے میں لا محدود طاقت رکھتی ہے ،اور وہ ہے عورت یہ بانیءپاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تقریر کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔قائد کی اس بات پر اگر ہم سنجیدگی سے غور کریں تو احساس ہوگا کہ واقعی ایک عورت کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں مﺅثر کردار ادا کر سکتی ہے۔پاکستان میں عورت کی فلاح و بہبود کے بہت سے ادارے وجود میں آ چکے ہیں اور عورت کے حقوق کے لئے سرگرم عمل رہتے ہیں ۔ان اداروں کی عورتوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق منوانے کے لئے یہ کوششیں واقعتا بے لوث اور پر خلوص ہیں ےا یہ صرف نعروں ،سیمنارز اور ملاقاتوں تک محدود ہیں،اور ان اداروں کے قیام اور ان کی کوششوں کا عورت کی زندگی پر کوئی مثبت اثر ہوا ہے یا نہیں اس بارے میں ورکنگ ویمن ویلفئیر ٹرسٹ کی وائس پریذیڈنٹ ریحانہ افروز کہتی ہیں ۔
رانا شہباز احمد بیل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدرہیں ،ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے بہتری اور ان کے حقوق کے لئے کام کرنے والے زےادہ تر ادارے اپنے فرائض بخوبی سر انجام نہیں دے رہے۔
دوسری جانب مہناز رحمان جو کہ عورت ۔فا ﺅنڈیشن کی ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ہیں کے مطابق خواتین کے لئے کام کرنے والے اداروں کی برسہا برس کی محنت و کوشش کے نتیجے میں آج عورت کے بہت سے حقوق کا نہ صرف مانا گےا ہے بلکہ زندگی کے بہت سے شعبوں نمایاں کارنامے سر انجام دے رہی ہے،
پاکستان میں عورتوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے لئے کام کرنے والے اداروں کی محنت و کوشش سے عورت کی زندگی میں کہیں نہ کہیں تبدیلی ضرور آئی ہے لیکن اگر وطن عزیز میں عورت کے حقوق اور معاشرے میں ان کے کردار کی اہمیت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے کہ ہمارے ملک کی خواتین آج بھی ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے ہیں اور عورت کو اس کا جائز مقام اور مساوی حیثیت اور ان کے تمام حقوق کو دل سے تسلیم کرنے کے لئے اب بھی بہت جدوجہد اور کوششوں کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *