Women and media میڈیا اور خواتین

ُمعاشرے میں میڈیا کا کرداربے حد اہمیت کا حامل ہے ،میڈیا کے توسط سے حقائق کو کس اندازمیں پیش کیا جاتا ہے اس سے معاشرے کی اخلاقی اقدار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔پاکستان میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں خواتین کا کیا کردار رہا ہے اورخواتین کو کس انداز میں پیش کیا جارہاہے،اس پر سوالات اُٹھتے ہی رہتے ہیں۔۔۔”عکس”ریسرچ سینٹر کی سربراہ تسنیم ا حمرکہتی ہیں کہ میڈیا میں خواتین کی عکاسی اچھے انداز میں نہیں کی جاتی ہے۔

جب اُن سے پوچھا گیا کہ آپکی 15سالہ کوششوں کے کیا نتائج سامنے آئے ؟۔۔۔ کیا اس صورتحال میں کوئی بہتری آئی ؟ تو انھوں نے کہا کہ بہت زیادہ نہیں۔۔۔
ٓ
تسنیم احمر کا کہنا ہے کہ میڈیا کے نئے رجحانات خصوصاً الیکٹرانک میڈیا کے آنے کے بعد صنفی حساسیت کا خیال رکھنے پر توجہ کم ہوئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اینکرز اور پروگرامز کی میزبان خواتین کو شو پیس کی طرح پیش کیا جانا افسوس ناک ہے۔

تسنیم احمرنے صحافت سے وابستہ افراد خصوصاً خواتین پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔۔۔صرف شہرت اور مقبولیت کو کامیابی کا پیمانہ بنانے کے بجائے معاشرے میں عورت کا احترام بڑھانے اور اُنکا جائز مقام دلانے پر بھی توجہ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *