Women And fm Station ریڈیو کرئیر اور خوا تین
ُ
خواتین اپنی صلاحیتوںکو منوانے کیلئے نئے ، منفرد اور اُبھرتے ہوئے پروفیشنز کا انتخاب کر رہی ہیں، انھیںمیں ایک شعبہ ریڈیو براڈکاسٹنگ کا بھی ہے،جسے جدید اصطلاح میں ریڈیو جوکی یا آر جے کہا جاتا ہے۔FM اسٹیشن ٹیون اِن کرتے ہی ایک مدھرو تروتازہ آواز سماعتوں سے ٹکراتی ہے،ایکRJسننے والوں کو قدیم و جدید موسیقی کے شاندار انتخاب سے لے کرحالات حاضرہ تک اور Live Callsسے لے کرگپ شپ تک،تفریح اور معلومات ایک ساتھ فراہم کرتا ہے۔ مختلف ریڈیو اسٹیشنز پر خواتین بطورRJنہ صرف خدمات انجام دے رہی ہیں، بلکہ کئی معروف براڈ کاسٹرزریڈیو سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے کے بعد اب ٹیلی وژن میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
ایف ایم103سے منسلک آر جے کریسلا کا اس حوالے سے کہنا ہے:
RJ کریسلاکا کہنا ہے کہ ایکRJکیلئے بہت ضروری ہے کہ وہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے گفتگو کے فن میں مہارت رکھتا ہواسکے ساتھ ساتھ کرنٹ افیئرز اور سوشل ایشوز سے متعلق تمام تر معلومات کو اَپ ڈیٹ رکھنا اور جدید سافٹ ویئرز اور تکنیکی سہولیات کواستعمال کرنے کی صلاحیت رکھنا ایکRJکیلئے بہت ضروری ہے۔
کراچی میں چند ٹریننگ سینٹرز بھی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو RJبننے کی بنیادی تربیت فراہم کر رہے ہیں،اس کے علاوہ ایف ایم اسٹیشنز پرنوجوانوں کیلئے انٹرن شپ کے مواقع بھی موجود ہیں ،اس طرح لڑکیاں خصوصاً میڈیا سائنسز سے منسلک خواتین تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عملی طور پر بھی الیکٹرانک میڈیا سے منسلک ہو سکتی ہیں۔
ایک ریڈیو براڈ کاسٹر، پریزینٹر ، ہوسٹ یا RJہی ہے جو معاشرتی مسائل کو نئے اور چونکا دینے والے انداز میں سامعین کے سامنے لا کر انھیں سوچنے پر مجبور کر سکتا ہے۔
بین الاقوامی سطح پرRJخاصا معقول معاوضہ حاصل کر رہے ہیں، مختلف اشتہاری کمپنیاں عوام میں مقبولیت حاصل کرنے والے پریزنٹرزکی آوازوں کو مختلف پروڈکٹس کی ایڈور ٹائز منٹ کیلئے بھی استعمال کرتی ہیں،اس طرح کسی خاص شہر یاملک کے حوالے سے پہچانے جانے والے RJ اپنی آواز پوری دنیا تک پہنچا سکتے ہیں۔
You may also like
- Solangi Inaugurates Media Training Program at Reactivated Pakistan Broadcasting Academy
- NACTA delegation, DG Information KP discuss media role in peace
- PEMRA to hold bidding for FM Radio licenses on Thursday
- Radio Pakistan achieves significant milestones in ‘digital migration’: Solangi
- Khyber Pakhtunkhwa minister opens podcast studio in UoP Journalism Dept
| M | T | W | T | F | S | S |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | ||||||
| 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
| 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
| 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
| 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | |

Leave a Reply