شہر کراچی میں گزشتہ کچھ دنوں میںخواتین کے بہیمانہ قتل کے واقعات سامنے آئے ہیں،جو کراچی میں لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ کچھ روز قبل شہر کے مختلف حصوں سے ایک خاتون کی ٹکڑوں میں بٹی لاش ملی ہے،معلوم ہوتا ہے کہ انتہائی سفاکی سے قتل کرنے کے بعد خاتون کی لاش کے ٹکڑے شہر کے مختلف حصوں میں پھینکے گئے ہیں۔کراچی میں لوگ امن و امان کی بگڑتی صورتحال سے پریشان رہتے ہیں وہاں اس نوعیت کے واقعات مزید خوف و ہراس کو جنم دینے کا باعث بن رہے ہیں،خواتین کے حقوق کیلئے سر گرم عمل فرزانہ باری کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات منفی ذہنیت اور غیر صحت مند نفسیاتی کیفیات کی طرف اشارہ کرتے ہیں:
فرزانہ باری کا کہنا ہے کہ ہمارا معاشرہ تلخی ، برداشت کی کمی اور نفسیاتی کشمکش کا شکا ر ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ کہیں ملازمین کی جانب سے ایک ہی گھر میں قتل کی وارداتیں سامنے آتی ہیں تو کہیں شہر کے مختلف حصوں سے خواتین کی لاش کے ٹکڑے ملتے ہیں:
ملک بھر میں تیزی سے بڑھتے سماجی اورمعاشی مسائل ،انصاف کی عدم فراہمی اور زندگی کی بنیادی ضروریات سے محرومی لوگوں کو تشدد کی جانب مائل کر رہی ہے ایسے میں نفسیاتی الجھنیں کہیں گھریلو تشدد کی صورت میں سامنے آتی ہیں،کہیں گینگ ریپ تو کہیں خواتین کے قتل کے واقعات دکھائی دیتے ہیں:
ایسے کئی واقعات کراچی میں اس سے قبل بھی ہو چکے ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کچھ دن کے شور و غل کے بعد عوام کے ساتھ ساتھ شاید متعلقہ اداروں کے ذہن سے بھی یہ واقعات محو ہو جاتے ہیں۔یہ سوالات لوگوں کے ذہنوں میں سر اُٹھاتے ہی رہتے ہیں کہ کیا شہر قائد میں مجر مانہ ذہنیت رکھنے والے لوگوں کو فری ہینڈ مل چکا ہے یہی وجہ ہے کہ شہریوں کی جان اور مال کچھ بھی محفوظ نہیں جبکہ اس طرح کے واقعات سے خواتین میں بھی خوف وہراس کا شکار ہو رہی ہیں۔
One thought on “Woman dead body in pieces خواتین کے قتل کا نیا سفاکانہ رجحان”
Hi there, just became aware of your blog through Google, and found that it’s really informative. I am going to watch out for brussels. I抣l appreciate if you continue this in future. A lot of people will be benefited from your writing. Cheers!
Hi there, just became aware of your blog through Google, and found that it’s really informative. I am going to watch out for brussels. I抣l appreciate if you continue this in future. A lot of people will be benefited from your writing. Cheers!