Hasrat Jaipuri Birth Anniversary حسرت جے پو ری کا یو م پیدا ئش

بہارو پھول برساﺅ جیسے لاتعداد لازوال گیتوں کے خالق معروف بھارتی فلمی شاعر حسرت جے پوری کا 90 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔
حسرت جے پوری کا اصل نام اقبال حسین تھا وہ 15 اپریل 1922ءکو جے پور میں پیدا ہوئے اور عمر کی دوسری دہائی میں میں انھوں نے شاعری شروع کی اور پہلی نظم میرا پریم پتر پڑھ کر لکھی، جسے بعد ازاں ایک گانے کی شکل میں معروف اداکار و ہدایتکار راج کپور کی فلم سنگم میں بھی شامل کیا گیا۔
حسرت جے پوری کی ابتدائی زندگی انتہائی مشکلات سے دوچار تھی اور وہ کافی عرصے تک بس کنڈیکٹر کی حیثیت سے بھی کام کرتے رہے، اسی زمانے میں راج کپور کی جوہر شناس نگاہوں نے ان کی صلاحیتوں کو بھانپ لیا۔ اس طرح فلم برسات کیلئے گیت لکھ کر حسرت جے پوری نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا، اس فلم کا گیت جیا بے قرار ہے آئی بہار نے حسرت کو فلمی نگری میں معروف کردیا۔
بعد ازاں انھوں نے راج کپور کی متعدد فلموں کو اپنی شاعری سے مزئین کیا، جن میں میرا نام جوکر، سنگم، شری چار سو بیس اور آوارہ قابل ذکر ہیں۔
انھوں نے 1972ءمیں ایک سفر ہے سہانا پر فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا، جبکہ ان کے دیگر مشہور گیتوں میں تیری پیاری پیاری صورت کو، احسان تیرا ہوگا مجھ پر، بدن پر ستارے لپٹے ہوئے، تجھے جیون کی ڈور سے باندھ لیا ہے اور دل کے جھروکے وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
17 ستمبر 1999ءکو ممبئی میں یہ شاعر دنیا سے منہ موڑ گیا مگراپنی تخلیقات کی صورت میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔ان ہی کے الفاظ میں تم مجھے یوں نہ بھلا پاﺅ گے جب کبھی بھی سنو گے گیت میرے ، سنگ سنگ تم بھی گنگناﺅ گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *