Universities and Women Sports طا لبا ت کھلا ڑی

تعلیمی اداروں میں کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے، جو نہ صرف طلبہ و طالبات کی ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے ضروری ہے بلکہ اسی پلیٹ فارم سے کئی کھلاڑی اُبھر کر سامنے آئے ہیںجو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔
پاکستان میں جہاں خواتین کھلاڑیوں کیلئے گراﺅنڈز،فنڈز اور کوچز سمیت کئی مسائل موجود ہیں وہیں اسکول،کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر لڑکیوں کیلئے ٹورنامنٹس اور گیمز فیسٹیول کے انعقاد سے مثبت سر گرمیوں کو فروغ مل سکتا ہے۔
کراچی میں واقع NED یونیورسٹی کی اسپورٹس آفیسر فرخندہ فصیح کا اس بارے میں کہنا ہے:
فرخندہ فصیح کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں کے انعقاد سے طلباءکی ذہنی کارکردگی میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اور اُنکی صلاحیتوں کو بہتر طور پر استعمال میں لایا جا سکتا ہے:
گزشتہ سالوں کے مقابلے میں خواتین میں جہاں کھیلوں سے متعلق دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے وہیں تعلیمی اداروں میں منعقد کئے جانے والے اسپورٹس فیسٹول اور ٹورنامنٹس میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں:
تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات سیاسی اور دیگر سرگرمیوںکا حصہ بن کر جہاں اپنا وقت اور توانائی منفی طور پر استعمال کرتے ہیں وہیں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کھیلوں سے متعلق زیادہ سے زیاددہ سرگرمیوں کے انعقاد سے طلباءخصوصاً لڑکیاں کھیلوں میں حصہ لے کر اپنے وقت کا مثبت طور پر استعمال کرتے ہوئے نہ صرف ذہنی و جسمانی طور پر فٹ رہ سکتی ہیں بلکہ آگے چل کر اسپورٹس کو بطور پروفیشن اپنا کر ملکی اور عالمی سطح پر کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *