Skin Problem in summer موسم گرما میں جلد کے مسا ئل

کہنے کو تو سال کا ایسا کوئی موسم نہیں ہوتا کہ جس میں انسان اپنی جلد ،بالوں کی صفائی اور ان کی نگہداشت سے پوری طرح غافل ہوجائے ،لیکن گرم موسم انسانی جلد کو بہت زےادہ نقصان پہنچاتا ہے ،خاص طور پر خواتین کی نرم و نازک جلد بدلتے موسم کے اثرات سے مردوں کے مقابلے میں زےادہ متاثر ہوتی ہے ۔اکثر خواتین کے چہرے پر کیل مہاسے،داغ دھبے اور دانے نکل آتے ہیں جو جلد کی دلکشی اور حسن کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں،ایسے میں اکثر خواتین ذہنی دباﺅ کا شکار بھی ہو جاتی ہیں۔
ڈاکٹر سمیرا آصف جو ایک ماہر امراض جلد ہیں ،موسم گرما کے باعث خواتین کی جلد پر پڑنے والے اثرات کی وجوہات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتی ہیں۔

ڈاکٹر سمیرا آصف موسم گرما میں جلد کو مضر اثرات سے بچانے کے لئے مشورہ دیتے ہوئے کہتی ہیں۔

خواتین اپنی جلد کی حفاظت اور دل کشی برقرار رکھنے کے لئے مختلف بیوٹی پارلرز کا سہارا لیتی ہیں۔خواتین کی نرم و نازک جلد کو موسم گرما کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے بیوٹی پارلرز کتنا اہم کردار ادا کرتے ہیں ،یہ جانتے ہیں ایک معروف بیوٹی پارلر کی روح رواں اور ماہر بیوٹیشن مہناز راحیل سے:

سچ تو یہ ہے کہ کون نہیں چاہتا کہ وہ خوبصورت اور حسین نظر نہ آئے،خواہ مرد ہو ےا عورت ،اچھا اور سمارٹ نظر آنے کی خواہش دونوں میں موجود ہوتی ہے مگر عام مشاہدے میں یہ بات دیکھنے میں آئی ہے حضرات کی بہ نسبت خواتین میں سجنے سنورنے اور دل کش نظر آنے کا جذبہ قدرتی طور پر زےادہ پایا جاتا ہے۔جو خواتین اپنی جلد کا خاص خیال رکھتی ہیں وہ عام خواتین کے مقابلے میں زیادہ پر اعتماد اور چاق و چو بند نظر آتی ہیں۔جلد کی حفاظت نہ صرف خوبصورت نظر آنے کے لئے ضروری ہے بلکہ مختلف جلدی بیماریوں اور پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے بھی بہت ضروری ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *