بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس کی تربیت کے حوالے سے نئے اقدامات کئے جارہے ہیں، اس سلسلے میں خواتین اور بچوں کو جنسی زیادتی کے واقعات سے بچانے کیلئے اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی جارہی ہے، اسی بارے میں سنتے ہیں آج کی رپورٹ
نئی دہلی کے نئے پولیس کمشنر بھم سنگ باسی جنسی زیادتی کے حوالے سے ایک خصوصی کلاس میں شریک ہیں، اس لیکچر میں شریک افراد میں ضلعی ایڈیشنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز بھی شامل ہیں، ان میں سے کچھ خصوصی ویمن سیل، کرائم برانچ اور اقتصادی ونگ کے بھی سربراہ ہیں۔
بھیم سنگھ”صلاحیت بڑھانا ایک معمول کی مشق ہے اور پولیس سروس کا کوئی بھی افسر اپنے ارگرد کے واقعات کو نظرانداز نہیں کرسکتا، اس کلاس کا مقصد شہر میں قانون نافذ کرنے والی فورس جیسے پولیس کی صلاحیت کو بڑھانا ہے، یہ سلسلہ اوپر سے شروع ہوکر ماتحت افسران تک جائے گا”۔
اس تربیت میں نئے قوانین جیسے پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل ٓفینسز کی تعلیم دی جاتی ہے، اس قانون کے تحت جنسی جرائم کے ملزمان کو انتہائی سخت سزائیں دی جاتی ہیں، اس کے علاوہ سنگین جرائم سے بچوں کو بچانے کیلئے فریم ورک بھی فراہم کیا گیا ہے۔اس پولیس پروگرام کا مقصد دارالحکومت کی گلیوں میں پولیس کی گرفت مضبوط بنانا ہے، دہلی پولیس میں اس وقت اسی ہزار اہلکار کام کررہے ہیں، ایس بی ایس تیا گی ڈپٹی کمشنر پولیس ہیں۔
تیا گی”تبدیلیاں بہت تیزی سے اور اکثر سامنے آتی رہتی ہیں، ضرورت اس بات کی ہے ہمیں معلوم کہ ہمارے ارگرد کیا کچھ ہورہا ہے۔کیونکہ ہم لوگوں کو قانون پر عملدرآمد کیلئے تیار کرتے ہیں، لوگوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ انہیں کن باتوں پر پولیس سے رجوع کرنا چاہئے”۔
اسٹنٹ کمشنر سمن گویل اس بات سے اتفاق کرتی ہیں۔
گو یل”یہ حسب حال اور بہت اچھا پروگرام ہے، اس سے معلومات اپ ڈیٹ ہوتی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ مستقبل میں کام کرنے کیلئے یہ بہت اچھا کام ہے”۔
رواں برس کے اولین چھ ماہ کے دوران نئی دہلی میں جنسی زیادتی کے 806 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں یہ تعداد تین سو تیس تھی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ متاثرین میں پولیس کے پاس جانے کاحوصلہ پیدا ہورہا ہے۔ دیپک مشرا اسپیشل پولیس کمشنر ہیں۔
دیپک”معاشرے میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں اور پولیس بھی اب ماضی جیسے ہتھکنڈے پر عمل نہیں کرسکتی، ہمیں ہر شکایت پر ردعمل پیش کرنا ہوگا”۔
ایک اور اسپیشل کمشنر ایس این شری واستاوا کا کہنا ہے کہ سنیئر افسران کی صلاحیتوں میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔
شری واستوا”اب نئے قوانین سامنے آرہے ہیں اور ان میں نت نئی ترامیم بھی ہورہی ہیں، اچھا کام اور تحقیقات پر توجہ دی جارہی ہے، یہ وہ شعبے ہیں جنھیں سمجھنا افسران کیلئے ضروری ہے، یہ بہت اہم شعبے ہیں، جس طرح ڈاکٹروں اور وکلاءکو ہر وقت تبدیلیوں سے آگاہ رہنا پڑتا ہے، پولیس افسران کیلئے ایسا کرنا ضروری ہے”۔