ساہیوال میں خواتین کی خود کشی کے رجحان میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے گھریلو تنازعات ، جبری شادی اور دیگر مسائل کو لے کر نوجوان لڑکیوں میں خود کشی کا رجحان بڑھ رہا ہے،صرف گزشتہ چار ہفتوں کے دوران خود کشی کے 11کیسز سامنے آئے ہیں،پسند کی شادی، سسرالی جھگڑے اور خاندانی الجھنیں خواتین کو انتہائی اقدام اُٹھانے پر مجبور کر رہی ہیں،جبکہ گزشتہ5ماہ کے دوران47کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں، اس بارے میں پی پی آئی کے نمائندے اے رشید اکمل کا کہنا ہے ان پڑھ خواتین گھریلو حالات سے گھبرا کرکیڑے مار دوا یا گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیتی ہیں جن سے انکی موت واقع ہو جاتی ہے: اسی حوالے سے حال ہی میں ساہیوال میں 15سالہ لڑکی کی خودکشی کا واقعہ سامنے آیا ہے، اس بارے میں ساہیوال سے اے رشید اکمل کا کہنا ہے: نوجوان لڑکیوں اور خواتین میںخود کشی کا بڑھتا ہوا رجحان افسوس ناک ہے اس حوالے سے مذہبی نقطہ نظر سے نہ صرف خواتین بلکہ نوجوانوں کو بھی شعور وآگہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔