Press Freedom Day آزادی صحا فت کا عا لمی دن

پاکستان سمیت آج پوری دنیا میں آزادی صحافت کا عالمی دن

new voices media freedom helping to transform societies

کے عنوان کے تحت منایا جارہا ہے، جس کا مقصد حق اور سچ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں سماجی شعور کی آگاہی بھی فراہم کرنا ہے۔
عالمی سطح پر 2011ءصحافیوں کیلئے برا ثابت ہوا اور صحافیوں کے قتل کے واقعات میں 16فیصد، غیر قانونی تحویل میں رکھے جانے والے صحافیوں کی تعداد میں 20فیصد، مختلف اوقات میں حراست میں لئے گئے صحافیوں کی تعداد میں 95فیصد، صحافیوں پر حملے اور تشدد کے واقعات میں 43فیصد اور اغوا کے واقعات میں 39فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹرز ود آو¿ٹ باڈرز کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں 2011ءکے دوران 28ممالک میں 66صحافی اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے قتل کردیئے گئے جبکہ 2010ءکے دوران ایسے صحافیوں کی تعداد 57تھی۔سال بھر کے دوران 10صحافیوں کے قتل کے ساتھ پاکستان سرفہرست رہا جبکہ 7کے ساتھ عراق دوسرے اور 5,5 کے ساتھ لیبیا اور میکسیکو تیسرے نمبر پر رہے۔ بھارت اور ایران میں 2,2 صحافی قتل کئے گئے۔
صحافت کی آزادی اب صرف کانفرنسوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے اور حقیقت میں سچ کو فروغ دینے والے ہر صحافی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کئی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے زندگی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
تجزیا کا رو ں کے مطا بق صحا فیو ں کو فرا ئض کی انجا م دہی کے دورا ن مشکلا ت کے علا وہ دبا ﺅ کا بھی سامنا رہتا ہے ۔ ملک میں حقائق کوپیش کرنے والے صحافیوں کیلئے کسی قسم کا تحفظ نہیں جس کا اندازہ اس امر سے با آ سانی لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان بدستور دوسرے سال بھی عالمی سطح پر صحافیوں کے قتل کے حوالے سے سرفہرست ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *