سپریم کورٹ میں آئی ایس آئی کے سیاسی ونگ کو ختم کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ۔وہاب الخیری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، صدر مملکت ، وزیراعظم ، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، سابق عسکری سربراہان اسلم بیگ ، اسلم درانی ،اور حمید گل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کا پولیٹیکل سیل ماضی میں سیاستدانوں کو رقوم تقسیم کرنے میں ملوث رہا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی جی آئی کے جن رہنماﺅں نے آئی ایس آئی سے سیاسی مقاصد کیلئے پیسے وصول کئے انہیں نہ صرف نااہل قرار دیا جائے بلکہ ان شخصیات سے پیسوں کی وصولی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ سوئس کیسز کھلوانے کا خط نہ لکھنے کی سمری وزیراعظم کو بھیجنے کے ذمہ دار بابراعوان اور سیکریٹری قانون مسعود چشتی ہیں۔ پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیر قانون نے کہاکہ سوئس حکام کو خط لکھنے کیلئے ان سے ابھی تک کوئی رائے نہیں لی گئی، انکے دور میں جو سمری جائے گی وہ اسکے ذمہ دار ہوں گے۔ وزیرقانون نے کہاکہ اپوزیشن نے زیر التواءاحتساب بل کو منظور نہ کرانے کا تہیہ کررکھا ہے اور اسی کی وجہ سے یہ قانونی بل ابھی تک منظور نہیں ہوسکا۔
ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود نے کہا ہے کہ گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے عوام کو زیادہ امید نہیں دلاسکتا ،اس وقت بھی سسٹم میں 5 ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال موجود ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفت گو میں رسول خان محسودنے کہا کہ جب تک آئی پی پیز کو بقایاجات اور سرکلر ڈیٹ کا خاتمہ نہیں کیا جاتا، لوڈشیڈنگ میں کمی ممکن نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی،صوبائی اوروفاقی محکموں سے اربوں روپے کے بقایاجات کی وصولی میں سیاسی رکاوٹیں حائل ہیں۔اےم ڈی پےپکو کا کہنا تھا کہ پنجاب کو زیادہ لوڈ شیڈنگ برداشت کرنا پڑتی ہے ،یہ ہمارا سیاسی و معاشرتی کلچر کا حصہ ہے۔
وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو غربت، کرپشن اور لوٹ کھسوٹ سے بچانا ہے تو اس کے لیے میرٹ ، امانت اور دیانت کے سکے پر عمل کرنا ہی ہوگا۔ساہیوال میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں شرکاءسے خطاب کے دوران میاں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان سنگین ترین حالات میں جکڑا ہو ا ہے لیکن پورے ملک میں قبضہ مافیا نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے نئے جہازوں کی خریداری میں بھی اربوں روپے کی خورد برد کی جا رہی ہے جسکا افسوس ہے۔
گلگت مےں مسافروں کی ہلاکت کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظرحکومت نے دفعہ 144نافذ کردی ہے ،اس حوالے سے نو تی فےکےشن بھی جا ری کر دےا گےا ہے ، نوٹی فکیشن کے مطابق گلگت میں تین دن تک سرکاری سطح پر دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیںگے ،جبکہ چار سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے اور اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہے.واضح رہے کہ آج صبح ہربن نالہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس کو روک کر تمام مسافروں کو اتار لیا تھا اور بعد ازاں شناخت کرکے 18مسافروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی تھی اور مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی کوشش کی تھی۔
ملک بھر مےں ےو ٹےلےٹی اسٹو ر ز پر چےنی کی قےمتوں مےں کمی کر دی گئی ہے،چےنی کی مو جو دہ قےمت جو45روپے فی کلو ہے،مےں تےن روپے کمی کرکے42روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ےہ امر قابل ذکر ہے کہ ےو ٹےلےٹی اسٹو ر ز پر چےنی کی قےمتوں مےں رواہ ما ہی اضا فہ کےا گےا تھا۔دوسری جا نب اوپن ما رکےٹ مےں گھی کی قےمتوں کے بعد چےنی کی قےمت مےںبھی 3سے 6روپے فی کلواضافہ کر دےا گےا ہے ۔
انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دوایک سے ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں سے ساتویں پوزیشن پر چلا گیا۔سیریز کے آغاز پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن انگلینڈ نمبرون اور پاکستان ساتویں پوزیشن پر تھا۔ پہلا میچ جیت کر پاکستان ایک سودس پوائنٹس کے ساتھ نمبر پانچ پر پہنچ گیا لیکن سیریز میں شکست پر پاکستان کے پوائنٹس ایک سوآٹھ ہوگئے اور وہ دوبارہ ساتویں نمبر پر چلاگیا۔ سیریز کے بہترین کھلاڑی کیون پیٹرسن بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کا کوئی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں نہیں۔گریم سوان نے سیریز میں چھ وکٹیں لیکر سری لنکا کے اجنتھامینڈس سے پہلی پوزیشن چھین لی، جبکہ پاکستان کے سعید اجمل نمبرتین، شاہد آفریدی پانچویں نمبرپر ہیں۔ آل راؤنڈر میں ڈیوڈ ہسی ہم وطن شین واٹسن کی جگہ نمبرایک ہوگئے ہیں، جبکہ آفریدی دوسرے اورحفیظ تیسرے نمبر پرہیں۔
