مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ کر لیا
نواز شریف عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے،خو ر شید شاہ
سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول تبدیل ، کل صرف کراچی میں اسٹیشنزبند رہیں گے
افغان طالبان کا 12امریکی فوجیوں کو ہلا ک کر نے کا دعوی
میڈر ڈ اوپن،اعصام الحق اور انکے پا رٹنر کو بھا رتی جو ڑی سے شکست
اور
ممبئی میں گلو گا ر علی ظفر سے دا داصاحب پھا لکے ایوارڈ چھین لیا گیا
خبروں کی تفصیل :۔
مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ،ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی رہنماو¿ں کو تیاری کا حکم بھی دے دیا۔سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد اور وزیر اعظم سے استعفے کے لئے مسلم لیگ ن نے احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دے دی ہے۔ نواز شریف نے پارٹی رہنماو¿ں کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ یونین کونسل اور پرائمری لیول پر بھی کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا۔ لیگی قیادت عوامی رابطہ مہم شروع کر چکی ہے اور نواز شریف خود بھی مختلف علاقوں کے طوفانی دورے کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ سنیٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا جس کے لئے رہنماو¿ں سے مشاورت جاری ہے۔
پیپلز پا رٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف وفاق کے خلاف سازش کر رہے ہیں، وہ ملکییکجہتی کے ساتھ مت کھیلیں، پاکستان کے تمام صوبوں کے عوام وفاق کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے اور ان کی مذ موم کوششوں کو ناکام بنا دیں گے۔ سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خور شید شاہ کا کہنا تھا کہ غیر سنجیدہ روش اختیار کرنے اور غیر اصولی سیاست کرنے والے ناکام سیاست دان ہیں، نواز شریف عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مذہبی امو ر نے کہا کہ بجلی کے بحران کے اصل ذمہ دار پرویز مشرف اور نواز شریف ہیں، عوام ان سے جواب طلبی کریں کہ انہوں نے کیوں پیپلز پارٹی کی جانب سے توانائی کے بحران کے خاتمہ اور بجلی کی پیداوار کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور منصوبے ختم کر دیئے تھے۔
سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، اورکل صرف کراچی میں سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق ہفتہ کی صبح 9 بجے سے اتوار صبح 9 بجے تک کراچی میں سی این جی اسٹیشنز بند کئے جائیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شیڈول تبدیلی کے تحت اب اندرون سندھ سی این جی اسٹیشنز منگل کی صبح 9 بجے سے بدھ کی صبح 9 بجے تک 24 گھنٹے کیلئے بند کئے جائیں گے۔
افغانستان کے صوبے کنڑ میں افغان فوجی نے فائرنگ کرکے 2امریکی فوجیوں کو ہلاک اور 2کو زخمی کردیا۔ کنڑ صوبے کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ فوجی اڈے میں ایک افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی۔ حملے میں 2 امریکی فوجی مارا گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے، حملے کے بعد افغان فوجی فرار ہوگیا۔ادھرطالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ طالبان ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ افغان فوجی ان کاساتھی تھا اور حملے میں 12 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال افغان فوجیوں کی جانب سے اتحادی فوجیوں پر اب تک کم از کم 15 حملے کئے جاچکے ہیں جن میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
میڈر ڈ اوپن ڈبلزکوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور انکے پا رٹنر کو بھا رتی جو ڑی نے شکست دیدی۔ کو ارٹر فائنل میں پا ک ہا لینڈ جو ڑی کو بھا رتی جو ڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں7-6اور7-6سے شکست دی ۔ اس پہلے اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنرجین جولین راجرز نے میڈرڈ ماسٹرز ڈبلز ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا۔ دوسرے راونڈ میچ میں پاک ڈچ جوڑی نے امریکا سے تعلق رکھنے والے نمبر ون ڈبلز ٹیم برائن برادرز کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔
حال ہی میں ہندو ستا ن میں دا دا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کر نے والے پاکستانی گلو گا ر علی ظفر اپنے ایوار ڈ سے محرو م ہو گئے ہیں۔ یہ افسو سنا ک واقعہ ممبئی کے ایک ہو ٹل میں پیش آ یا جہاں ایک نامعلو م شخص ان سے ایوار ڈ کی ٹرافی چھین کر فرارہو گیا۔اس خبر پر تبصرہ کر تے ہو ئے فلم انڈسٹری کے کچھ افرا د کا یہ بھی کہناہے کہ ہو سکتا ہے کسی کو پا کستا نی اداکار کو یہ ایورا ڈ دئیے جا نا پسند نہ آیا ہو اسی لیے یہ حا دثہ پیش آیا۔