PPI NEWS Bulletin 2000 پی پی آئی نیوز بلیٹن

ہیڈ لا ئنز :۔

لیاری آپریشن 48 گھنٹے کےلئے روک دیا گیا
لاپتہ افراد کے مسئلے کو حل کرنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں،صد زرداری کی وزیر اعلی بلو چستان کو ہدایت
اسا مہ آ پریشن ، امریکی فورسز کومز احمت کی صو رت میں جو ابی کا روائی کی ہدایت تھی،برطانوی صحا فی کا انکشاف
اپوزیشن نے اپنا حقیقی کردار ادا نہیں کیا، امیر جماعت اسلامی
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مز ید 5 روپے کمی کردی گئی
اور
جونیئرایشیا کپ ہاکی ٹو ر نا منٹ، پاکستان نے چین کو شکست دیدی
Weather

خبروں کی تفصیل :۔

کراچی کے علاقے لیاری میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف جاری آپریشن کو 48 گھنٹے کےلئے روک دیا گیا۔آئی جی سندھ مشتاق شاہ کا کہنا ہے کہ لیاری کے جرائم پیشہ افراد کو سرنڈر کرنے کےلئے 48 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد پولیس یا رینجرز کو گرفتاری دے دیں ورنہ 48 گھنٹے گزرنے کے بعد رینجرز اور پولیس کی جانب سے ان کےخلاف مشترکہ آپریشن کیا جائے گا۔ دوسری جانب لیاری میں آٹھویں روز بھی پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ جرائم پیشہ افراد نے چیل چوک میں چند منٹ کے دوران 11راکٹ فائر کئے جس سے بکتر بند گاڑی کو نقصان پہنچا اور 5 پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ چیل چوک، گبول پارک اور گردونواح کے گلی کوچوں سے پولیس پر شد ید فائرنگ بھی کی گئی ۔ پولیس حکام نے آج آپریشن کو حتمی شکل دینے کا دعوٰی کیا تھا لیکن فورسز چیل چوک سے بھی آگے نہیں بڑھ سکیں۔

صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے ملاقا ت کی ہے،جس صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی، صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے کی صورتحال کے بارے میںتفصیلی بریفننگ دی۔اس مو قع پر صدر زرداری نے وزیر اعلیٰ بلو چستان پر زور دیا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو حل کرنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

امریکی نژاد برطانوی صحافی نے اپنی کتاب میں انکشاف کیاہے کہ اسامہ کے خلاف آپریشن کے وقت امریکی صدر نے فورسز کو پاک فوج کی جانب سے مزاحمت کی صورت میں جوابی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ اسامہ بن لادن کی تلاش پر لکھی گئی کتاب مین ہنٹ ،پیٹر ال بینجین نے لکھی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے اسامہ کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے کمانڈوز کو ہدایت کی تھی کہ اگر پاکستان کی جانب سے حملہ کیا جائے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوجیوں کا تحفظ پاکستان کی خوشی سے زیادہ اہم ہے ۔ دوسری جانب امریکی ایڈمرل میک ریان کے ساتھ کسی قسم کی کشیدگی کے خلاف تھے۔

امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے 4 سال میں اپنا حقیقی کردار ادا کیا ہوتا تو پارلیمنٹ کو ایک سزایافتہ مجرم کے حق میں قرار داد پاس کرنے کی جرات نہ ہوتی۔ منصورہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ نئے صوبوں سے کسی کو دلچسپی نہیں، صرف ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور عوام کو گمراہ کرنے کیلئے قرار دادیں منظور کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے آزاد، خود مختار خارجہ پالیسی کی توقع نہیں ہے، سلالہ حملے پر معافی نہ مانگنے اور ڈرون حملے جاری رہنے پر پاکستان کو شگاگو کانفرنس کا بائیکاٹ کردینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری آپریشن ایم کیو ایم کی فرمائش پر ہورہاہے ، وفاقی وزیر داخلہ الطاف حسین کی زبان بو ل رہے ہیں۔

ایل پی جی کی قیمت میں مز ید 5 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کئی ماہ بعد مسلسل کمی کا رحجان جاری ہے اور پاکستان میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔ ترجمان ایل پی جی پروڈیوسرز کمپنیز بلا ل جبار کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں مزید 5 روپے فی کلو کمی کر دی گی ہے۔جس کے بعد پنجاب میں ایل پی جی کی قیمت 100 روپے، سندھ میں 105 روپے اور روالپنڈی میں 110 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔جبکہ شمالی علاقہ جات میں ایل پی جی110 سے 125 روپے فی کلو تک فروخت ہو گی۔

ساتویں جونیئرایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے چین کو شکست دے دی۔ ملائیشیا کے شہرملاکا میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چین کو ایک صفر سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کوبھارت، سری لنکا اورچین کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم اتوار کو دفاعی چیمپئین اورروایتی حریف بھارت کے مدمقابل آئے گی جبکہ پیرکواس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ابتدائی تین ایشیا کپ ٹورنامنٹس جیت چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیا دہ ترعلاقوں میں آ ئند ہ چند روز کے دوران مو سم خشک اور گر م رہے گا،جبکہ سندھ اور مکران ڈویژن میں آ ئندہ دو روز کے دوران گر می کی شد ت میں اضا فے کا امکان ہے ۔آج ملک کے چند شہروں میںزیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطرح رہا ۔ اسلام آباد34اور 14 ،لاہور39اور21، کراچی42اور26، پشاور38اور17،کوئٹہ29 اور11، مظفرآباد33اور15، ساہیوال39اور21،سرگودھا 39اور21بہاولنگر40اور24، فیصل آباد38اور20جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ38اورکم سے کم21ڈگری سینٹی گریڈرہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *