ہیڈ لا ئنز:۔
چشمہ نیوکلیئر پا و ر پلانٹ میں خرابی،لو ڈ شیڈ نگ بڑ ھنے کا خدشہ
میمو کمیشن نے حسین حقانی اوریاسین ملک کو پانچ اپریل کو طلب کرلیا
وزیر اعظم نے 9 اپریل کو توانائی کانفرنس لا ہو ر میں طلب کر لی
کر اچی ڈولفنز کی ٹیم سپرایٹ ٹو ئنٹی ٹو ئنٹی کے فائنل میں پہنچ گئی
اور
سندھ اور بلو چستان کے بیشتر علا قے شد ید گر می کی لپیٹ میں
خبروں کی تفصیل :۔
چشمہ نیوکلیئر پا و ر پلانٹ میں خرابی کے با عث مز ید 310میگا واٹ بجلی کم ہو گئی ۔جس کے باعث لو ڈ شیڈ نگ دورانیہ میں مز ید اضا فے کا خد شہ ہے ۔ اٹامک انرجی کمیشن کے ذرائع کے مطابق چشمہ نیوکلیئر پا و رپلانٹ کو مر مت کے با عث بند کردیا گیا ہے،جس کے بعد پلا نٹ سے ملنے310میگا واٹ بجلی معطل ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور پلانٹ کی مرمت میں ایک سے دوہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔ چشمہ نیوکلیئر پلانٹ سے کم ہونے والے اس بجلی کے باعث لوڈ شیڈنگ کے بحران میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
میمو کمیشن کا اجلاس پانچ اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ذ رائع کے مطابق میمو کمیشن نے حسین حقانی اوریاسین ملک کو پانچ اپریل کو طلب کرلیا ہے ۔5اپریل کو ہی یاسین ملک کے بیان پر جرح کی جائیگی۔کمیشن نے حسین حقانی کا بطور سفیر خط و کتابت کا ریکارڈ اوروزارت خارجہ کے حکام کوبھی خفیہ دستاویز سمیت طلب کر لیا ہے ۔
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قومی توانائی کانفرنس نو اپریل کو لاہور میں طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کانفرنس کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جس کے بعد وزیر اعظم نے نو اپریل کو لاہور میں توانائی کانفرنس طلب کر لی ہے۔ کانفرنس میں بجلی کے بحران کے حل کے لیے تجاویز پر غور کیا جائے گا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور متعلقہ فریقین شرکت کریں گے۔
کر اچی ڈولفنز لا ہو رلا ئنز کو شکست دیکر سپرایٹ ٹو ئنٹی ٹو ئنٹی کے فائنل میں پہنچ گئی۔راولپنڈ ی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں
لا ہو ر لا ئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 167رنز بنائے ۔کاشف صدیق 48اورنا صر جمشید 36رنز بنا کر نما یا ں رہے ۔کر اچی ڈولفنز کی جانب سے تنو یر احمد اورفراز احمد نے 2,2کھلا ڑیوں کو آ ﺅ ٹ کیا ۔جو اب میں کر اچی ڈولفنز نے مطلو بہ ہد ف 19ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر حا صل کر لیا ۔شا ہ زیب حسن 57اور خا لد لطیف45رنز بنا کر نما یاں رہے ۔ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سیالکو ٹ اسٹا لینز اور پشاور پینتھر مد مقابل ہیں ۔
سندھ اور بلو چستان کے بیشتر علا قے شد ید گر می کی لپیٹ میں ہےں۔محکمہ مو سمیات کے مطابق آ ئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک رہے گا،تاہم ما لا کنڈ ،پشاور،راولپنڈی ،سرگو دھا،گو جرانوالہ ،لا ہو ر ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گر د آ لو ہوائیں چلنے کے علا وہ گر ج چمک کے ساتھ با ر ش کا امکا ن ہے ۔آج ملک کے چند شہروں مےں زےادہ سے زےادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطرح رہا۔اسلام آباد33اور 12 ،لاہور35اور18، کراچی37اور24، پشاور32اور15، کوئٹہ29اور09، مظفرآباد30اور14، لاڑکانہ40اور21، حیدرآباد42اور21، سکھر40 اور24، ساہیوال35اور17، سرگودھا34اور18 ، بہاولنگر36اور20، فیصل آباد35اور18جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ24اورکم سے کم18ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
