میمو کمیشن کا اجلاس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جاری ہے، جس دوران منصور اعجاز نے ایبٹ آباد آپریشن کے اگلے روز حسین حقانی سے رابطے کا انکشاف کیا ہے۔ منصور اعجاز کے مطابق اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے اگلے روز انھوں نے ایک اخبار میں پاکستان مخالف مضمون لکھا تھا جس میں پاکستان کی دوغلی پالیسی کیخلاف اقدامات تجویز کئے تھے۔منصور اعجاز کے مطابق اس مضمون کے بعد انھوں نے حسین حقانی سے رابطہ کیا، جنھوں نے مضمون کی حمایت کی۔منصور اعجاز کے بقول حقانی نے کہا کہ مضمون بالکل ٹھیک ہے مگر وہ سرعام اس کی حمایت نہیں کرسکتے۔جب منصور اعجاز سے پوچھا گیا کہ حسین حقانی نے ان کو کیوں منتخب کیا، تو ان کا جواب تھا کہ حقانی جانتے تھے کہ میں جیمز جونز کا دوست ہوں۔اجلاس ابھی جاری ہے۔
پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور فروری 2012ءکے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11.05 فیصد رہی۔پاکستانی عوام پر یکم مارچ سے گیس، پیٹرول، ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں بم گرایا گیا تاہم گزشتہ ماہ بھی ان کے آسان نہیں رہا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2012ءمیں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10.10 فیصد رہی جبکہ جنوری کے مقابلے میں فروری میں مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 30 فیصد اضافہ ہوا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ کوئی معاشرہ قانون پر عمل کئے بغیر امن اور ہم آہنگی سے نہیں رہ سکتا۔اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آئین ملک کا اعلیٰ ترین قانون ہے، عدلیہ آئین اور قانون کی تشریح کرتی ہے، معاشرے میں آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے آزاد عدلیہ ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ تمام ریاستی اداروں کو آئین کے دائرے میں رکھنا عدلیہ کا کام ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ کاسب سے بڑا اثاثہ عوام کا اعتماد ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنماءڈاکٹر اسرار شاہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔انھوں نے کہا کہ بابر اعوان کو ستارہ امتیاز دینے کی مخالفت پر میری رکنیت معطل کردی گئی، جس کے بعد عمران خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ججوں کی سلیکشن سیاست دانوں کے ہاتھوں سے نہیں ہونی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سبز پاسپورٹ کی دنیا میں عزت کرائیں گے، یہ ہمارا مشن ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔
امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ایران کیخلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی خطے میں شدید عدم استحکام کا باعث بنے گی جو علاقے میں موجود امریکی شہریوں کے لیے خطرناک ہوگا۔وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جے کار نے کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نتین یاہو رواں ہفتے امریکا کے دورے پر آ رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تل ابیب کی جانب سے فوجی کارروائی کی گئی تو اس سے عراق اور افغانستان میں موجود امریکی شہریوں اور فوجیوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امریکا کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔
پاکستان کے معروف آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کی بیٹنگ بہتر ہونا ضروری ہے، بولرز کب تک میچ جتواتے رہیں گے۔بنگلہ دیش سے وطن واپس پہنچنے پر کراچی ائیرپورٹ پر شاہد آفریدی نے کہا کہ ایشیاءکپ کے تمام میچز بہت اہم ہیں، ان میں انگلینڈ کیخلاف کی گئی غلطیاں نہیں دہرائےں گے۔
محکمہ مو سمےا ت کے مطابق آ ئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بےشتر علاقوں مےں مو سم خشک اور سر د رہے گا ،تاہم گلگت بلتستان مےں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہا ڑوں پرہلکی بر فباری کا امکان ہے۔آج ملک کے چند شہروں مےں کم سے کم اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کچھ اسطر ح رہا ۔اسلام آباد25اور07 ،لاہور25اور09،کر اچی30اور18، پشاور25اور07،کوئٹہ 17اورمنفی2،مظفرآباد23اور08، لاڑکانہ31اور12حیدرآباد34اور14، سکھر32اور11،ساہیوال27اور06،سرگودھا26اور08 ، بہاولنگر28اور11، فیصل آباد26اور09جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ29 اورکم سے کم09ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔
