آرمی چیف سے ملاقات کے بعد وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے صدر مملکت کو آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔ جبکہ ضمنی انتخابات، سینیٹ الیکشن اور موجودہ ملکی معاملات پر بھی بات چےت کی گئی۔اس سے پہلے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی تھی،جس میں ملکی سلامتی سمیت فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے بلوچستان کی صورتحال ، عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن سمیت طالبان سے مذاکرات کے امور پر بات چیت کی ہے ۔ وزیراعظم نے آرمی چیف کویقین دلایا کہ شدت پسندی سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں گے ۔ ملاقات میں آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ جنرل شجاع پاشا کی مدت ملازت میں توسیع پر بات کی گئی تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے تک کرلیا جائے گا۔
ایم ڈی پیپکو نے کہا ہے کہ زیر گردشی قرضوں کا مسئلہ حل ہونے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود نے کہا کہ گرمیوں میں لوڈ شیدنگ ختم تو نہیں ہو سکتی البتہ کمی ضرور ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سرکلر ڈیبٹ کا مسئلہ حل نہیں ہوتا لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف پنجاب میں بلز وصولی کی شرح بہتر ہے لیکن دیگر صوبوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو آگاہ کر دیا ہے کہ پیپکو کی واجب الادا رقوم کی وصولی تک مسائل برقرار رہیں گے۔
پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے سبسڈی والے پیٹرو ل کارڈ دینے کی تجویز پیش کی ہے ۔ اسلام آباد میں پیٹرولیم نرخوں میں کمی کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں ایسے پیٹرول کارڈ دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کے ذریعے سستے نرخوں پر پیٹرول مل سکے ۔ دوسری جانب چیئرمین پارلیمانی کمیٹی نوید قمر نے اجلاس ان کیمرہ رکھنے کا فیصلہ اور میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا۔
مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ایران نے 90دن کے لیے پیٹرول ادھار دینے کی پیش کش کی ہے،اسٹیٹ بینک کے ساتھ ملک کر ایران سے حاصل ہونے والے تیل کے ڈالر کی قیمت پر اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ اسلام آباد میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایران نے یومیہ 80ہزار بیرل تیل فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے اور ایران پر پابندیوں کے باوجود پاکستانی سپلائی متاثر نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایاکہ پاکستان نے ایران سے 50کروڑ ڈالر کا رعایتی قرض مانگا تھاجس کے جواب میں ایران گیس پائپ بچھانے کے لیے 25کروڑ ڈالر کا سستا قرضہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ geo
شام میں سرکاری فوج نے حکومت مخالف قصبے پربمباری کی ہے جس کے نتیجے میں مز ےد 30 افراد ہلاک ہو گئے۔غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری افواج نے ہاما صوبے کے قصبے حلفایا پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 30افراد ہلاک ہو گئے۔شامی فورسز نے دو جانب سے قصبے کو نشانہ بنایا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے حلفایا ,صدر بشار لااسد کے مخالفین کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور گذشتہ دنوں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کا مرکزرہا ہے۔
کراچی اسٹاک اےکسچےنج میں کا روبا ری ہفتے کے پہلے روزمنفی رجحان دےکھا گےا اور کے ایس ای 100انڈکس4پوائنٹس کمی سے12ہزار739پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر12کروڑشیئر ز ٹریڈ ہوئے۔ دوسری جانب اسلام آباد اسٹاک ایکسچےنج میںمثبت رجحان دےکھا گےا ، اور آئی ایس ای 10انڈیکس7پوائنٹس اضا فے سے 2774 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر آج56ہزار شیئرز ٹریڈ ہوئے۔
