PPI News Bulletin 1900 پی پی آئی نیوز بلیٹن
حسین حقانی نے منصور اعجاز سے رابطوں کا اقرار تو کرلیا لیکن میمو کا متن تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ پیر کو حسین حقانی نے بلیک بیری کے فون بلزمیمو کمیشن میں جمع کرادئیے ہیں۔ حسین حقانی کا کہنا ہے کہ منصور اعجاز کا پیش کردہ میمو کبھی زیر بحث نہیں آیا۔ میمو کمیشن کی جانب سے حسین حقانی کو منصور اعجاز کے بیان پر دس دنوں کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم دیا گیا تھاجس پر آج ان کے وکیل ایڈووکیٹ ساجد تنولی نے جواب داخل کرادیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ منصور اعجاز کے پیش کردہ شواہد کی تردید یا تصدیق کے لیے اصل ریکارڈ تک رسائی نہیں دی گئی ۔ حسین حقانی نے اپنے بلیک بیری کے مئی تا نومبر 2011ءکے فون بلز بھی میمو کمیشن میں جمع کرادئیے ہیں ۔ ساجد تنولی کا کہنا ہے کہ حسین حقانی کے منصور اعجاز سے رابطوں سے انکار نہیں تاہم ثبوتوں کی تصدیق یا تردید کے لیے اصل ریکارڈ تک رسائی دی جائے ۔ اس موقع پر انہو ںنے منصور اعجاز کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور خفیہ اداروں سے متعلق سو سے زائد مضامین بھی کمیشن میںجمع کرائے ۔ Dawn
وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے طالبان سمیت کالعدم اسلامی شدت پسند تنظیموں کو مذاکرات کی دعوت دیدی, ان کا کہنا ہے کہ اگر کالعدم تنظیمیں اسلحہ پھینک دیں تو ان کے خلاف عائد پابندی اٹھا لی جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رحمن ملک نے کہا ہے کہ ہم کئی کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن اگر وہ شدت پسندی کا راستہ ترک کر کے ہتھیار پھینک دیں تو حکومت ان تنظیموں پر عائد پابندی اٹھا سکتی ہے۔ واضع رہے کہ حکومت پاکستان نے امریکہ میں نائن الیون حملوں اور ممبئی حملے کے بعد سے القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان، اورلشکر طیبہ سمیت 30 کے قریب اسلامی تنظیموں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کے نام اپنے حلقوں کے بجائے دیگر علاقوں میں درج کردئیے ہیں۔ ووٹرز لسٹوں میں غلط پتوں کے اندراج کی شکایتیںعوامی کی جانب سے پہلے ہی کی جارہی تھیں تاہم اب ارکان اسمبلی بھی اس سے محفوظ نہیں رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی حاجی انور لعل کا نام سکھر کے بجائے بلوچستان کی ضلع جعفر آباد کی ووٹر لسٹ میں رجسٹرد کردیا گیا ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری کا نام گلشن اقبال کے بجائے صفورہ گوٹھ کی ووٹر لسٹ میں رجسٹرڈ کردیا گیا ہے۔ اسی طرح صوبائی وزیر کچی آبادی ندیم بھٹو کا نام کیماڑی کے بجائے سائٹ کے پولنگ اسٹیشن میںدرج ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں اندرونی اختلافات کے باعث سی ای سی کی میٹنگ میں پارٹی آئین کی منظوری نہیں دی جا سکی جب کہ حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیا ر کرنےوالی قد آور شخصیات نے دیگر پارٹیوں میں شمولیت پر غور شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی ہونےوالی سی ای سی کی میٹنگ میں وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کی عدم شرکت پر دیگر رہنماوں نے تحفظات کا اظہار کیا جب کہ پی ٹی آئی میں حالیہ شمولیت اختیار کر نےوالی شخصیات نے قیادت سے اختلافات کے باعث پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ای سی میٹنگ میں بھی ارکان کی عدم دلچسپی دیکھنے میں نظر آئی۔ ارکان کی اکثریت اجلاس میں تاخیر سے شریک ہوئی۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی عدم شرکت ان کے قریبی عزیز کی وفات کے باعث مصروفیات تھیں اور پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجر کو انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلزکے پہلے ہی راونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے پہلے راونڈ میں اعصام اور جولین کا مقابلہ آسٹریا کی جوڑی سے تھا۔ اعصام اورجولین نے آسٹرین جوڑی کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اوروہ دوسرا سیٹ جیت کرمقابلہ برابرکرنے میں کامیاب ہوگئے لیکن تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں دونوں جوڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا،
آ سٹرےن جو ڑی نے چھ چار، ایک چھ اوردس چھ کے اسکور کے ساتھ فتح حاصل کر کے دوسرے راونڈ تک رسائی حاصل کرلی۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار حصص میں تیزی رہی اور مارکیٹ سرمائے میں مارچ 2006ءکے بعد بلند ترین سطح 7ارب 91کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آ ج کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ مارکیٹ میں مقامی بروکریج ہاﺅسز، حکومتی مالیاتی اداروںاور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 45ماہ کی بلند ترین سطح13ہزار پانچ سو پچاس پر بھی پہنچا لیکن مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس29پوائنٹس اضافے سے 13ہزار 3سو 82پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر تین سو کمپنیوں کے حصص کا کاروبارہو ا جس میں 189کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ،134کمپنیوں کے حصص میں کمی اور 77کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دوسری جانب اسلام آ با د اسٹاک اےکسچےنج مےں بھی مثبت رجحا ن دےکھا گےا اور آ ئی اےس ای10انڈ ےکس 44پو ائنٹس اضا فے سے 2823پو ائنٹس پر بند ہوا،ما رکےٹ مےں مجمو عی طو ر پر 13لاکھ حصص کا کا روبا رہ ہوا
You may also like
- Solangi Inaugurates Media Training Program at Reactivated Pakistan Broadcasting Academy
- NACTA delegation, DG Information KP discuss media role in peace
- PEMRA to hold bidding for FM Radio licenses on Thursday
- Radio Pakistan achieves significant milestones in ‘digital migration’: Solangi
- Khyber Pakhtunkhwa minister opens podcast studio in UoP Journalism Dept
| M | T | W | T | F | S | S |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | ||||||
| 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
| 9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
| 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
| 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | |

Leave a Reply