PPI News Bulletin 0800 پی پی آئی نیوز بلیٹن

صدر آصف علی زرداری نے سندھ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے نومنتخب سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور امید ظاہر کی کہ نئے سینیٹرز جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔ صدارتی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف زرداری نے ایوان صدر میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب میں امید ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹرز مفاہمتی پالیسی سے رہنمائی حاصل کریں گے اور جمہوریت و پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔ عشائیہ میں اعتزاز احسن، بابر اعوان، خالدہ پروین، عثمان سیف اللہ، عبدالحفیظ شیخ، اور رضا ربانی سمیت دیگر
سینیٹرز شریک ہوئے۔

امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 16 افراد کے قتل میں ملوث فوجی کو سزائے موت ہو سکتی ہے۔
لیون پنیٹا نے کرغیزستان جاتے ہوئے میڈیا کوبتایا کہ جنگ کے دوران اس طرح کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے تاہم امریکی فوجی کے خلاف ملٹری لیگل کوڈ کے تحت کارروائی ہو گی۔ دوسری جانب وائٹ ہاوس کے پریس سیکرٹری جے کارنی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا افغانستان میں مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن 2014میں فوجی انخلا کے طے شدہ پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ جے کارنے کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کا خطہ امریکا کی کوششوں کا محور ہے اور ہم اس خطے کو القاعدہ سے محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔.

آذربائیجان کے وزیردفاع سافرآبیوف نے کہا ہے کہ ان کاملک ایران پرحملے کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا.ایرانی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیاہے کہ آذربائیجان کے وزیردفاع سافرآبیوف نے تہران میں اپنے ایرانی

ہم منصب احمد وحیدی سے ملاقات کی ہے جس کے بعدسافرآبیوف نے کہا کہ ان کاملک کسی بھی بھی صورت حال میں اپنی سرزمین ایران کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا.ان کاکہناتھاکہ آذربائیجان خطے میں امن وسلامتی چاہتاہے اوردونوں ملکوں کے درمیان مضبوط فوجی تعلقات پریقین رکھتا ہے.آذربائیجان کے امریکا اوراسرائیل سے دوستانہ تعلقات ہیں.خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال میں آذربائیجان کے وزیردفاع کے دورہ ایران کواہم قراردیاجارہاہے

لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارش نے جاتی سردی کو پھر روک لیا۔۔ راولپنڈی اسلام آباد شیخو پورہ، ڈسکہ، قصور، تاندلیانوالہ، شورکوٹ کینٹ، سرگودھا اور پتوکی میں بھی بارش ہوئی جس سے جاتی ہوئی سردی پھر لوٹ آئی۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق ما لا کنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویڑن، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔

ایشیاکپ کے د وسرے میچ میں آ ج بھارت اور سری لنکا کاٹکراو ہوگا۔ دفاعی چیمپئن بھارت پانچ اور سری لنکا چار بار ایشیاکپ جیت چکاہے۔ آسٹریلیا میں حالیہ سہ فریقی سیریز کے باہمی میچز میں سری لنکا نے دو اور بھارت نے ایک میچ جیتاجبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔ایشیاکپ میں دونوں ٹیموں نے سترہ میچز کھیلے ،جس مےں سے نوسری لنکااور آٹھ بھارت نے جیتے۔ ےا د رہے کہ
اےشےا کپ کے افتتا حی مےچ مےں پاکستان نے بنگلہ دےش کو 21رنز سے شکست د ی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *