PPI News Bulletin 1800 پی پی آ ئی نیو زبلیٹن

سندھ اسمبلی مےں سےنےٹ کے انتخا با ت کے نتا ئج کا اعلان کر دےا گےا ہے ۔نتا ئج کے مطابق سےنےٹ کی 4جنر ل نشستوں پر
پےپلز پا ر ٹی کے چا روں امےداوار کا مےاب ہوگئے ہےں۔2جنرل نشستوں پر اےم کےو اےم کے مصطفی کما ل اور طا ہر مشہدی کامےاب قرار دئےے گئے ۔سندھ اسمبلی کے167مےں سے 164ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعما ل کےا۔نتائج کے مطابق خو اتےن کی نشست پر پےپلز پا رٹی کی مدثر سحر کا مران اور اےم کےو اےم کی نسرےن جلےل کا مےاب ہو گئی ۔ پنجاب سے ایم حمزہ، ذوالفقار کھوسہ،اسلم گل، ظفراللہ خان،اور ملک محمد رفیق رجوانہ بھی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ادھر فاٹا سے سینٹ کی چار نشستوں سے ہدایت اللہ ، نجم الحسن ،صالح شاہ اورہلال الرحمان سینیٹر منتخب ہوچکے ہیں، ہلال الرحما ن کوقرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب کیا گیا۔

لاہور سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی یاسین سوہل نے ووٹ دکھانے کر شرط پر پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مےڈ ےا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین سوہل کا کہنا تھا کہ ووٹ دیتے ہوئے وزیر قانون پنجا ب رانا ثنا اللہ نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں ووٹ دکھائے تاکہ پتا چلے کہ آپ پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ دے رہے ہیں ےا نہےں،اس پرمیں نے وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری توقیر شاہ کو اپنا استعفیٰ جمع کرادیاہے۔دوسری جانب رانا ثنا ءاللہ کا کہنا ہے کہ ےا سےن سوہل کو منا لےا گےا ہے اور انہوں نے اپنا استعفی واپس لے لےا ۔

قبا ئلی علا قے خیبر ایجنسی میں خو د کش حملے کے نتےجے مےں 23 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق
خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں مسجد کے با ہر خو د کش حملہ کےا گےا،جس کے نتےجے مےں23افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔اس سے قبل وادی تےراہ مےں ہی سےکو ر ٹی فو رسز اور شد ت پسندوں کے درمےان جھڑ پوں مےں 23شد ت پسند ہلا ک جبکہ8سےکو رٹی اہلکا ر جاں بحق ہو ئے ۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آ ئی کو توسیع دی گئی تو ن لیگ سخت رد عمل ظاہر کرے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو توسیع دی گئی تو یہ تمام ڈیلز کی ماں تصور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی اورخود مختاری کی قیمت پر ڈیل کے ذریعے توسیع لینا قومی جرم سے کم نہیں ہوگا۔ چودھری نثار نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو توسیع دی گئی تو میمو گیٹ سے متعلق صدر زرداری اور حسین حقانی کا موقف درست ہوجائے گا ،جبکہ ٓارمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا سپریم کورٹ میں جمع کرایا جانے والا موقف غلط
ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میمو گیٹ پر مک مکا ہوچکا ہے اگر یہی کرنا تھا تو سپریم کورٹ اور قوم کا وقت ضائع کیوں کیا گیا اور کمیشن کے قیام کی کیا ضرورت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب جنرل پاشا کی توسیع سیاسی عمل بن جائے گا جس کے خلاف ن لیگ ہر قسم کے لائحہ عمل کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

بلوچستان جمہوری پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی اور بلوچستان میں اعتماد سازی اور امن کیلئے 8 نکاتی تجاویزپیش کیں۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا ٹرائل کیا جائے، آرمی آپریشن فوری بند کیا جائے، 13 ہزار لاپتہ افراد کو بازیاب کروایا جائے، ڈیرہ بگٹی کا نو گو ایریا ختم کرایا جائے، کراچی میں بگٹی کی پوتی اور بچی کے قاتل کو گرفتار کیا
جائے، مسخ شدہ لاشوں اور بلوچستان میں خفیہ اداروں کی مداخلت بند کی جائے جبکہ ڈیرہ بگٹی، کوہلو اور گوادر میں فوجی چھاو¿نیاں ختم کی جائیں۔

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 9رنز سے شکست دےدی ۔میلبورن میں کھےلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اورٹیم مقررہ50اوورز مےں 238رنز بنا کر آ ﺅ ٹ ہو گئی ۔ چندی مل نے سب سے زیادہ 75 رنز جوڑے۔ سانگا کارا 64 اور تھری مانے 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے کر سچےن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ جو اب مےں آ سٹرےلوی ٹےم 49.1اوورز مےں229رنز بنا کر آ ﺅ ٹ ہو گئی ۔ڈےوڈ ہسی74اور شےن واٹسن65رنز بنا کر نما ےاں رہے ۔جبکہ سری لنکا کی جانب سے ما لنگا نے4وکٹےں حا صل کےں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *