PPI News Bulletin 1700 پی پی آ ئی نیو زبلیٹن

مےمو تحقےقاتی کمےشن کا اجلا س جسٹس قاضی فا ئز عےسی کی زےر صدا رت جا ری ہے ۔ادھر مےموگےٹ کے مر کز ی کردار منصو ر اعجا ز نے الزا م لگاےا ہے کہ صدرآصف علی زرداری اےبٹ آ با د آ پرےشن سے آ گا ہ تھے۔لندن مےں مےڈ ےا سے گفتگو کرتے ہوئے منصور اعجاز نے کہا ہے کہ دو مئی کی رات صدر زرداری نے آرمی چیف کو فون کیااور بتایا کہ اسامہ کیخلاف آپریشن کی منظوری انہوں نے دی ہے۔ منصور اعجاز نے دو مئی کی رات صدر زرداری اور آرمی چیف کی مبینہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری نے آرمی چیف سے کہا کہ امریکی ہیلی کاپٹرز روکنے کیلئے ایف سولہ طیارے نہ بھیجے جائیں۔منصور اعجاز نے کہا کہ ایوان صدر سے میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے اور اپنے خلاف لکھنے والوں کا مقابلہ کرونگا۔

اسامہ بن لا دن کا پتہ امرےکےوں کو دےنے والے ڈاکٹر شکےل آ فرےدی کے معاملے پر پاکستان نے بےرونی دبا ﺅ قبو ل کر نے سے
انکا رکر دےا ۔ترجما ن دفتر خا رجہ عبدالبا سط نے اپنے وضا حتی بےان مےں کہا ہے کہ ڈاکٹر شکےل آ فرےدی سے ملکی قوانےن کے مطابق
کا روائی ہو گی، اور پاکستان تو قع کر تا ہے کہ اس کے قانونی امور کا احتر ام کےا جائے گا ۔ترجما ن دفتر خا رجہ نے کہا کہ ڈاکٹر شکےل آ فرےدی کے معاملے مےں قبل ازوقت نتا ئج اخذ کر نے سے گر ےز کےا جائے ۔

سینٹ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہو گےا ہے ۔سینیٹ کے45 نشستوں پر نوے امیدوار میدان میں ہیں.سینیٹ الیکشن کے لئے پولنگ متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں اور فاٹا کے ارکان کے لئے پولنگ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوئی. پنجاب کی سات ،سندھ کی دس ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی بارہ بارہ نشستوں پر انتخابات ہوئے .پولنگ کا مرحلہ مکمل ہو نے کے بعد نتائج کا اعلان بھی آج ہی کیا جائے گا۔

مسلم لےگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی مےں قائد حز ب اختلا ف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سےنےٹ انتخا با ت مےں پےسوں کا
استعما ل کر کے اراکےن کو خرےدا ر جا رہا ہے ۔اسلا م آ با د مےں پر ےس کانفر نس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمےں لےڈ ر منتخب کر نے چاہئےں سو دا گر نہےں،سودے با زی کا عمل عوام اور جمہو رےت کے لئے شر مندگی کا با عث ہے ۔چوہدری نثا ر نے کہا کہ الےکشن کمےشن کسی شک و شعبے سے با لا تر ہو کر بو لی لگانے والے امےدواروں کا نو ٹس لےتے ہوئے سودے با زی والی سےٹےوں کو کا لعدم قرار دے جبکہ اعلی عدلےہ بھی سےنےٹ انتخابات مےں کھلے عام پےسے کے استعما ل کا نو ٹس لے ۔چوہدری نثا ر کا مز ےد کہنا تھا کہ سےنٹ انتخابات مےں سوداگری کو ئی نئی با ت نہےں ہے،الےکشن مےں پےسے کی لعنت کے خلا ف اسمبلی مےں آ واز اٹھا ئےنگے

کو ہا ٹ مےں سےکو رٹی فو رسز کی کا روائی مےں15شد ت پسند ہلا ک ما رے گئے ۔ذرائع کے مطابق سےکو رٹی فو رسز نے کو ہا ٹ ،اپر اورکزئی اےجنسی اور اس کے سرحدی علاقوں مےں شد ت پسندوں کے مشتبہ ٹھکا نوں کو گن شپ پےلی کا پٹروں سے نشانہ
بنا ےا،جس کے نتےجے مےں15شد ت پسند ہلا ک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔جبکہ کا روائی مےں شد ت پسندوں کے4ٹھکا نے بھی تبا ہ کر دئےے گئے ۔دوسری جانب خیبر ایجنسی میں جھڑپوں کے دوران 23شدت پسند ہلاک اور آٹھ سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔

سات ملکی اسنوکر کپ کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان کا ویزہ مل گیا ، بھارتی ٹیم کی کل پاکستان آمد متوقع۔ سات ملکی اسنوکر چیمپئن شپ اتوار سے کراچی میں شروع ہوگی جس کے لیے بھارتی ٹیم کو طویل انتظار کے بعد ویزہ مل گیا ہے ۔ بھارتی ٹیم میں سابق ایشین چیمپئن یاسین مرچنٹ اور فیصل خان شامل ہیں جو کل پاکستان پہنچ جائیں گے ۔ ایونٹ میں بحرین ، مصر، ایران اور متحدہ عرب امارات اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں بھی کل شام تک کراچی پہنچ جائیں گی۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 20کھلاڑی شامل ہیں جن میں پاکستان کے آٹھ کھلاڑی شامل ہیں۔ اس حوالے سے پاکستانی کیوئسٹ کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *