ہیڈ لا ئنز :۔
آ صف زرداری کی ڈاکا زنی بتائے بغیر نہیں رہ سکتا ،وزیراعلیٰ پنجاب
ریمنڈ ڈیوس اور سلالہ چیک پوسٹ حملے پر پاکستانی عوام میں غلط تاثر ہے، امریکا
کر اچی کاعلا قہ لیا ری میدان جنگ بن گیا ،پو لیس اور مظاہر ین مےں شد ید جھڑپیں
یوم پاکستان کے مو قع پر ملک کے چھو ٹے بڑے شہروں مےں تقریبا ت کا اہتمام
پاکستان کا بھارت سے تیل برآمد کرنے پر غور
اور
ڈینگی کے خلاف آگاہی کیلئے لاہور میں میراتھن ریس کا اہتمام
خبروں کی تفصیل :۔
وزیر اعلی پنجاب شہبا ز شر یف نے کہا ہے کہ آ صف زرداری کی ڈاکا زنی بتائے بغیر نہیں رہ سکتا ،10 پرسنٹ اور 90پرسنٹ کہنے سے کبھی باز نہیں آﺅں گا۔لا ہو ر میں یو م پاکستان کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے شہبا ز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں حکمرانوں کے خلا ف سخت الفا ظ استعما ل کر نے سے منع کیا جا تا ہے ،لیکن قوم کی لو ٹی ہو ئی دولت کی واپسی تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
امریکی قونصل جنرل ولیم مارٹن نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس اور سلالہ چیک پوسٹ حملے کے بارے میں پاکستانی عوام میں غلط تاثر پایا جاتا ہے اور امریکا اس تاثر کے خاتمے کے لیے کوشش کررہا ہے۔ بدین کے گاﺅں انورجمالی میں سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میںسیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امریکا مسلسل کوششیں کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت سندھ کے چار لاکھ متاثرین میں امدادی اشیاءتقسیم کی گئی ہیں جبکہ لاکھوں افرا د کو صحت کی سہولیات اور پینے کاصاف پانی بھی فراہم کیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس کی جانب سے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے پوسٹر اور بینر اتارے جانے کے بعد مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراو¿ کیا اور موبائل وین کے شیشے توڑ دیے، جبکہ پولیس پر پٹرول بم سے حملہ بھی کیا گیا ہے۔ہنگامہ آرائی کے بعد مارکیٹیں اور دکانیں بند کر دی گئیں۔مشتعل افراد نے نیا آباد، لی مارکیٹ، بغدادی اور آٹھ چوک پر ٹائر جلا کر پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس دوران موقع پر پہنچنے والی پولیس پارٹیوں اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مشتعل افراد نے پتھراو¿ کر کے پو لیس موبائل کے شیشے بھی توڑ دیے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس پھینکی جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہو گیا۔ فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے بعد رات گئے تک کھلے رہنے والی مارکیٹ اور دکانیں بند ہوگئیں۔ صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے۔
یوم پاکستان منانے کے لیے ملک کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں تقریبا ت منعقد کی جارہی ہیں۔ کراچی اور لاہور میں بانیان وطن کے مزار پر بڑی تعداد میں لوگوں نے حاضری دی۔ اعلیٰ حکام اور شہریوں کی جانب سے وطن کی جدو جہد کرنے والے قائدین کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ تمام شہروںمیں 23مارچ کی مناسب سے پرچم کشائی ، کھیلوں، واک، اور ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں سیاسی و سماجی تنظیمیں بھی شریک ہیں ۔ سرکاری سطح پر تقریبات کا آغاز وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔
پاکستان نے بھارت سے برآمدات پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد پٹرول درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا مقصد ملک میں بڑھتے ہوئے خسارے پر قابو پانا ہے۔سیکرٹری تونائی اعجاز چودھری کے مطابق حکومت آئندہ ماہ دیگر اشیا کے ساتھ بھارت سے پٹرول درآمد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردے گی۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارت کے پٹرولیم سیکرٹری سے ملاقات کے دوران بھارت سے تیل کی در آمد پر بات کی تھی۔
ڈینگی کے خلاف آگاہی کے لئے لاہور میں میراتھن ریس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خواتین بزرگوں ،نوجوانوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریس کا اہتمام پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔میراتھن ، ریس کورس پارک سے شروع ہوئی اور صدیق ٹریڈ سینٹر سے ہوکر واپس ریس کورس پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئیں۔میراتھن ریسزکے اختتام پر ریس کورس پارک میں میوزک شو کا بھی اہتمام بھی کیا گیاتھا۔تقریب میں چند افراد نے ڈینگی مچھرکا روپ بھی دھار رکھا تھا۔ڈینگی کے خلاف مختلف ریسوں میں حصہ لینے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ڈینگی سے ڈرنے کی بجائے اس کا مقابلہ کریں گے۔
