PPI NEWS Bulletin 1700 پی پی آئی نیو زبلیٹن

ہیڈلا ئنز:۔

تو ہین عدا لت قا نو ن ، حکومت کا فیصلے کے خلا ف نظر ثا نی در خوا ست دا ئر کر نیکا فیصلہ
گلگت میں مسا فر وین پر دستی بم سے حملہ ، دو افراد جا ں بحق ،متعدد زخمی
دریاو¿ں میں پانی کی سطح بلند،چند مقامات پر سیلاب کاخدشہ
پا نی کی نکا سی میں تا خیر ، وزیر اعلیٰ پنجا ب وا سا پر برس پڑے
ڈاکٹر غلا م رسو ل کے اغوا ءکے خلا ف کو ئٹہ میں شٹر ڈا ﺅ ن ہڑتا ل
اور
لندن اولمپکس ، پا کستان نے جنو بی افریقا کو شکست دے دی

خبرو ں کی تفصیل:۔

حکومت نے توہین عدالت قانون پرفیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق صدر زرداری سے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے ملاقات کی ہےیذرائع کے مطابق حکومت نے توہین عدالت قانون پرفیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،12جولائی کے حکم نامے کے خلاف بھی نظر ثانی کی اپیل دائر کی جائیگی،حکم نامے میں وزیراعظم کوبغیر ایڈوائس کے سوئس حکام کو خط لکھنے کا کہا گیا ہے،دونوں اپیلیں 8 اگست سے قبل دائر کی جائینگی ۔

گلگت کے علا قے میناور میں نا معلو م مسلح افراد نے مسا فر وین پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد جا ںبحق اور متعدد زخمی ہو گئے تفصیلا ت کے مطا بق مینا ور شا ہرا ہ قراقرم پر مسا فر وین پر نا معلو م افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دوافراد جا ں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے واقعے میں زخمی ہو نے وا لو ں کو ڈسٹرک ہیڈ کوا ٹر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے پو لیس کے مطا بق ملزما ن وا قعے کے بعد فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گئے واقعے کے فوری بعد سیکیو رٹی فورسز نے علا قے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

ملک کے بالائی علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں سے مختلف دریاو¿ں میں چند مقامات پر نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب کا خطرہ ہے۔ دریائے چناب میں خانکی اور قادرآباد سے سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔بھارت سے آنے والے سیلابی ریلے کے باعث دریائے چناب میں کئی مقامات پر سیلاب کا خطرہ منڈلا رہا ہے ،تو ملک میں ہونے والی بارشوں سے مختلف دریاو¿ں میں چند مقامات پر نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاو¿ ڈیڑھ لاکھ کیوسک تک پہنچ گیا۔ قادر آباد اور خانکی سے ایک لاکھ چورانوے ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔ تریمو ہیڈورکس پر سات اگست کو ایک لاکھ چالیس ہزار کیوسک کا ریلا گزرے گا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار چار سو بیاسی فٹ تک پہنچ گئی۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں ایک ہزار ایک سو باسٹھ اعشاریہ ایک پانچ فٹ ہے

لاہور میں بارش کے پانی کی نکاسی میں تاخیر پر وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے واسا حکام کی سزنش کی ہے۔ان کاکہناہے کہ افسران گھر یادفاتر میں بیٹھنے کی بجائے اپنی نگرانی میں پانی نکلوائیں جبکہ علاقے کے عوامی نمائندے بھی میدان میں آجائیں۔وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہبازشریف نے ہنگامی اجلاس میں واسا کے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے لاہور میں بارش کے پانی کی نکاسی میں تاخیر پر شدید برہمی کااظہار کیا۔وزیراعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افسران کو خبردار کیا کہ وہ عوامی مشکلات کے سامنے کسی کی نہیں سنیں گے۔انہو ں نے کہا کہ جس علاقے میں پانی کھڑا نظر آیا اس علاقے کے آفیسر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

کوئٹہ میں ڈاکٹر غلام رسول کے اغواءکے خلاف پی ایم اے کی کال پر شٹرڈا و¿ن ہڑتال ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر ڈاکٹر غلام رسول کے اغواءکے خلاف شہر میں مکمل شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کی جارہی ہے۔ہڑتال کے باعث جناح روڈ ، عبدالستار روڈ ، شاہراہ اقبال ، مسجد روڈ ، پرنس روڈ ، عبدالستار روڈ ، اور شہر کے دیگر علاقوںمیں چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز بند ہیں،،اور ٹریفک معمول سے کم ہے۔ ڈاکٹر کی ہڑتال کی حمایت سیاسی جماعتوں اور انجمن تاجران نے بھی کی ہے۔

لندن اولمپکس ہا کی میں پا کستا ن نے سنسنی خیز مقا بلے کے بعد جنو بی افریقا کو شکست دے دی لندن اولمپکس مینز ہاکی ایونٹ کے گروپ اے میں شامل پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنا چوتھا میچ جنوبی افریقا سے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا ہے۔ کھیل کے ابتدائی منٹ میں جنوبی افریقی کھلاڑی تھارن ٹن میک ڈیڈ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر سے سبقت دلا دی تھی لیکن پاکستان کے کھلاڑیوں نے ہمت نہیں ہاری پاکستان کی جانب سے حسیم خان نے دو،سہیل عباس، وسیم احمد اور شفت رسول نے ایک ایک گول کیا۔گروپ اے میں پاکستان نے چار میچ کھیل 7 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ آسٹریلیا اور برطانیہ کے تین تین میچ کھیل کر 7،7 پوائنٹس ہیں آخری راو¿نڈ میچ میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے منگل کو کھیلا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *