PPI News Bulletin 1700 پی پی آئی نیوز بلیٹن

وفاقی کابینہ نے بھارت کے ساتھ تجارت معمول پر لانے کے لیے منفی فہرست دسمبر 2012 ءتک بتدریج ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ رحمان ملک کوکوہستان واقعے کے بعد امن و امان کے قیام کے لیے گلگت بلتستان پہنچنے کی ہدایت دے دی ہے۔وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں وزارت تجارت کے حکام نے پاک بھارت تجارت بڑھانے کے لیے منفی فہرست پر بریفنگ دی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ پاک بھارت تجارت کے حوالے سے صنعتکاروں سمیت تمام متعلقہ اداروں کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔ کابینہ نے مشترکہ طور پر 300 سے زیادہ آئٹمز پرمشتمل منفی فہرست دسمبر2012 تک ختم کرنے کی منظوری دے دی۔اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ نے کابینہ کو کوہستان واقعے پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ کابینہ نے بس فائرنگ واقعے کی شدید مذمت کی اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ہدیات کی کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں قیام امن کے لیے مدد فراہم کرے۔کابینہ کو بتایا کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باعث کیا گیا۔اجلاس میں بلوچستان کی صورتحال اور سینٹ انتخابات بھی زیر بحث آئے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ایس 53 ٹنڈو محمد خان کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی امیدوار وحیدہ شاہ کی جانب سے پولنگ عملے پر تشدد کا از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایک اخبار میں ڈی ایم جی گروپ کی افسر انیتا تراب کی جانب سے شائع ایک خط پر نوٹس لیا۔انیتا تراب نے واقعے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ چیف جسٹس نے 2 مارچ کو آئی جی سندھ، الیکشن کمیشن حکام اور وحیدہ شاہ کو طلب کر لیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ وزارت پیٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔اسلام آباد میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے اجلاس کے موقع پرانہوں نے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے قوم کو ایل پی جی پر جانا ہوگا۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ اگر ابھی سے منصوبہ بندی نہ کی گئی تو مستقبل میں توانائی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس پر حکومت کو براہ راست سبسڈی دینا ہوگی جس سے غریبوں کو فائدہ پہنچ سکے۔

ملک بھر میں گھی ملز مالکان کی ہڑتال بارہویں روز بھی جاری ہے۔ جس سے گھی و خوردنی تیل کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ دو ہفتے قبل کراچی میں چار آئل ٹینکرز جلائے جانے کے واقعہ کے خلاف گھی ملز مالکان نے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کی ہوئی ہے جس سے گھی کے سولہ کلو کےٹین کی قیمت میں 80 سے 100 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔ کراچی میں گھی و خوردنی تیل کا بحران شدت اختیار کرگیا اور ان کی قیمتوں میں 20 سے 25 روپے فی کلو کا اضافہ ہو چکا ہے۔ لاہور کی مارکیٹ میں کھلے گھی کی قیمت دس روپے اضافے سے 180 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔ فیصل آباد کے کئی علاقوں میں گھی کے معیاری برانڈ دستیاب نہیں جس کی وجہ سے شہری غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کا کھلا گھی اور تیل خریدنے پر مجبور ہیں۔ ہڑتال کے خاتمے کے لیے حکومت کے گھی ملز مالکان سے مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 48 گھنٹے میں ہڑتال ختم ہونے کا امکان ہے۔dunya

الیکشن کمیشن نے ووٹ رجسٹریشن ایس ایم ایس سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، آٹھ تین صفر صفر پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کر ووٹر رجسٹریشن کے بارے میں معلومات حاصل کرسکے گا۔الیکشن کمیشن نے کمپیو ٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کو بھی آج سے ملک بھر کے پچاس ہزار سے زائد مقامات پر آ ویزاں کیا گیا ہے اور یہ فہرستیں بیس مارچ تک آ ویزاں رہیں گی۔ ووٹر اپنے اندراج کے بارے میں تصدیق کرسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے اس تجویز پر غور کیا جارہا ہے کہ جس پولنگ اسٹیشن پر دس سے پندرہ فیصد خواتین کے ووٹ پول نہ ہوں تو وہاں کے نتائج روک لئے جائیں۔

امریکی تحقیق کے مطابق نیند کی ادویات کھانے سے جلد اموات کی شرح بڑھ جاتی ہے۔ پنسلوینیا میں کی جانے والی ریسرچ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مختلف بیماریوں کے خلاف مریضوں کو دی جانے والی نیند کی گولیوں کے استعمال سے جلد اموات کی شرح بڑھتی ہے۔اس سلسلے میں ساڑھے دس ہزار مریضوں کا مشاہدہ کیا گیا جو نیند کی ادویات لیتے تھے اوران کا موازنہ 23 ہزار چھے سو مریضوں کے ساتھ کیا گیا جو یہ ادویات نہیں لیتے تھے۔ڈھائی سالہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی کہ نیند کی ادویات لینے والے مریضوں میں اموات کی شرح 35فےصدزیادہ تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *