PPI News Bulletin 1500 پی پی آئی نیوز بلیٹن

حکومت اور پاک فوج کی جانب سے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج اور مذمتی بیانات کے باوجود امریکا نے پاکستان پر ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ آج بھی جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں ایک گاڑی پر 4 میزائل داغے ،جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ادھر شما لی وزےر ستان کی تحصیل میرانی مےں خو د کش حملے مےں اسسٹنٹ پو لیٹیکل اےجنٹ سمےت 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔

قبا ئلی علا قے کر م اےجنسی مےںسےکو رٹی فو رسز کی کا روائی مےں 13شد ت پسند ما رے گئے ۔ذرائع کے مطابق وسطی کر م مےں شد ت پسندوں نے سےکو رٹی فو رسز کی چےک پوسٹ پر حملہ کےا،جس کے نتےجے مےں 3اہلکا ر زخمی ہوگئے ۔سےکو رٹی فو رسز کی جو ابی کا روائی مےں 13شد ت پسند ہلا ک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔واقعے کے بعد سےکو رٹی فو رسز نے علا قے کو گھےر ے مےں لےکر سرچ آ پرےشن شروع کر دےا ۔

پاکستان اسٹیل ملز میں کرپشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی گئی ہے، عدالت نے ایف آئی اے کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز میں صرف سال دوہزارآٹھ۔ نو میں 26 ارب رو پے کا نقصا ن ہوا .رپو رٹ میں مزید بتا یا گیا کہ اسٹیل ملز کو کرپشن کے با عث 9 ارب جبکہ بد انتظا می سے 11 ارب کا نقصا ن ہوا.چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک سال کی رپورٹ ہے، اس کے علاوہ نہ جانے کتنا نقصان ہوچکا ہوگا۔ یہ رپورٹ وزارت صنعت و پیداوار کو چھ ماہ پہلے موصول ہو چکی تھی لیکن اب تک کسی کیخلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کی گئی۔ ایف آئی اے اب تک پانچ مرتبہ انکوائری کر چکا ہے لیکن کسی کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی،اور ایک بھی آدمی جیل نہیں گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی اے کی کارکردگی ناقص اور توہین عدالت کے مترادف ہے انہوں نے تحقیقات نیب کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا۔

آئی ایس آئی کے 18 مارچ کو ریٹائر ہونے والے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔انٹیلی جنس ایجنسیوں کے زیر تحویل قیدیوں کی ہلاکت کے مقدمہ کے درخواست گزار وکیل طارق اسد نے آئی ایس آئی چیف کے خلاف متفرق درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شجا ع پا شا قیدی ہلاکت کیس کے ساتھ 3 ہزار افراد کے لاپتا ہونے کے معاملے میں بھی ذمہ دار ہیں ،لہذا عدالت ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے میموسکینڈل کے مرکزی کردار منصوراعجازکے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انورکاسی نے منصوراعجازکے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی۔ پیپلزپارٹی کے کارکن خالد جاوید کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا ،کہ منصوراعجازنے فوج اورآئی ایس آئی کے خلاف آرٹیکل لکھے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے،، عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔ واضح رہے کہ منصوراعجازکے خلاف مقدمہ درج کرنے کےلیے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی جانب سے درخواست خارج ہونے کے بعد ہائی کورٹ میں اپیل دائرکی گئی تھی۔

ایشیا کپ کے دوسرے میچ مےں سری لنکا کے خلا ف بھا رت کی بےٹنگ جا ری ہے ۔بھا رت کے اسٹا ر بلے با ز سچن ٹنڈولکر سنچرےوں کی سنچری مکمل کر نے مےں اےک با ر پھر ناکام رہے ،اور صرف 6رنز بنا کر آ وٹ ہوئے ۔ شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میںسری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ بھارتی کپتان مہندار سنگھ دھونی نے ٹاس ہارنے پر مایوسی کا اظہار کر تے ہوے کہا کہ ہم پہلے با لنگ کر نا چا ہ رہے تھے ،مگر بےٹنگ بھی غلط نہےں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دورہ آ سٹرےلےا ہما رے لےے اچھا ثابت نہےں ہو ا تا ہم مےں اپنی ٹےم سے مطمئن ہو ں ،کےو نکہ اس مےں نئے اور پر انے کھلا ڑےوں کا بہترےن امتراج مو جو د ہے ۔ےا د رہے کہ ا یونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے میزبان بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *