PPI NEWS Bulletin 1300 پی پی آئی نیوز بلیٹن

ہیڈلا ئنز:۔

کرا چی میں ٹارگٹ کلنگ رک نہ سکی ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےلئے غفلت نہ برتی جائے ، وزیر اعلیٰ پنجا ب
نما ز جمعہ کے موقع پر مسا جد اور اما م با ر گا ہو ں کی سیکیو رٹی سخت
اسکردومیں پرتشدد مظاہروں کیخلاف ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
پا کستان اور آ سٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آ ج کھیلا جا ئے گا
Business News
اور
پنجاب سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

خبروں کی تفصیل:۔

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ رینجرز نے بروہی گوٹھ اور اطراف میں آپریشن کرکے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔کراچی کے علاقے شیر شاہ میں بابر کانٹا کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زین العبادین کو قتل کردیا۔ پولیس نے لاش پوست مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی۔ سعید آباد کے علاقے سے پولیس کو ایک خاتون کو لاش ملی ہے جسے گولی مار کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی۔گھاس منڈی اور پی آئی بی کالونی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ اورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاکہنا ہے کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے کوئی کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں پولیس اپنا قبلہ درست کرے، تفتیش کے دوران انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سمن آباد لاہور اور حجرہ شاہ مقیم سے تعلق رکھنے والے 2 مظلوم خاندانوں نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور کے علاقے سمن آباد میں قتل کیس کی پیروی میں کوتاہی برتنے پر متعلقہ پراسیکیوٹر کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے حجرہ شاہ مقیم میں ڈکیتی کے دوران 20 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو ایک ہفتہ کے اندر گرفتارکرنے کی ہدایت بھی کی۔

ملک بھر میں نماز جمعہ کے موقع پرسیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ وفاقی دا رالحکوت سمیت تما م شہرو ں کی مسا جد اور اما م با ر گا ہو ں کی سیکیو رٹی کے سخت انتظا ما ت کئے گئے ہیں پشا ور میں داخلی و خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹوں پر نفری مزید بڑھادی گئی ہے۔ ہر مشتبہ شخص اور گاڑی کو مکمل تلاشی کے بعد ہی شہر میں داخلہ کی اجازت دی جارہی ہے۔ نماز جمعہ کے موقع پر شہر کی تمام جامع مساجد پربھی اہلکار تعینات ہیں اور واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے ہیں۔ صدر بازار کو جانے والے راستے سیکیورٹی خدشات کی بناءپر رکاوٹیں رکھ کر بند کردئے گئے ہے۔

ا سکردو ائیر پورٹ پر دھرنا دینے والے طلبااور عالم دین کی گرفتاری کیخلاف گزشتہ روز شہر میں پرتشدد مظاہروں سے پیدا ہونیوالے کشیدہ حالات اور ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں دو دن کی تعطیل کردی گئی۔کشیدہ حالات کے پیش شہر میں جزوی ہڑتال جاری ہے اور متعدد مقامات پر کاروباری مراکز بند ہیں۔ شہر میں ٹریفک معمول سے کم نظر آ رہی ہے جبکہ سرکاری دفاتر میں بھی حاضری کم رہی ہے دوسری جانب وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر سکردو میں پھنسے ہوئے طلبا اور دیگر مسافروں کے لئے آج سی ون تھرٹی کی اضافی پرواز متوقع ہے ، طلبا کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے لئے اضافی پروازوں کے ساتھ ملک کے دیگر تعلیمی اداروں میں انٹری ٹیسٹ کی تاریخ بھی بڑھائے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے آج شیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی میں ہوگا۔ پاکستان دوسرا میچ جیت کر کم بیک جبکہ آسٹریلیا سیریز اپنے نام کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے گرین شرٹس کو پہلے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پہلے میچ میں کامیابی کے باوجود آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک پر پاکستانی اسپن اٹیک کا خوف طاری ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بیٹسمین پاکستانی اسپنرز سے مزید اچھی طرح کھیل سکیں گے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 41 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے۔ اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ایم ایف کو قرضے کی قسط کی ادائیگی کے باعث ہوئی۔ اعدادوشمارکے مطابق اس کمی کے بعد 24 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی مالی حجم 14 ارب 76 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔ جس میں اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈپازٹس کا حجم دس ارب بتیس کروڑ سڑسٹھ لاکھ ڈالر اور بینکوں کاچار ارب 43 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ہے۔

پنجاب کے اکثر شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعض علاقوں میں تیز اور بعض میں ہلکی بارش ہوئی تاہم کچھ علاقے باران رحمت سے محروم رہے۔ قصور میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کا مضبوط سسٹم موجود ہونے کے باعث لاہور میں مزید بارش کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی ہوگی تاہم حبس بدستور برقرار رہے گی،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میرپورخاص اور بدین میں آج تیزبارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *