PPI NEWS Bulletin 1100 پی پی آئی نیوز بلیٹن

ہیڈلا ئنز:۔

کوئٹہ میں سیشن جج کے قتل کےخلاف بلوچستان اور پنجاب میں وکلا کاعدالتی بائیکاٹ
مذہبی اوراق جلانے کے الزام میں گرفتار رمشا مسیح کے ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
کرا چی کے مختلف علا قوں میں رینجرز کا آ پریشن ، متعدد افراد زیر حراست
غیر وابستہ تحریک کا سربراہ اجلاس آج بھی تہرا ن میں جاری رہے گا
فیصل آ با د ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فرا ہمی معطل
اور
پیرالمپک مقابلوں کے پہلے دن چین 5 طلائی تمغوں کے ساتھ سر فہرست
Forex Rates

خبروں کی تفصیل:۔

کوئٹہ میں سیشن جج سمیت تین افراد کے قتل کےخلاف بلوچستان اور پنجاب میں وکلا نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کردیا۔لاہور کی تمام ماتحت عدالتوں میں وکلا نے مکمل بائیکاٹ کیا ہوا ہے وائس چئرمین پنجاب بارکونسل غلام عباس نسوانہ نے صوبے بھر کے وکلا سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ میں سیشن جج کے قتل کےخلاف وکلا عدالتی بائیکاٹ کو یقینی بنائیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت وکلا اورججزکوتحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے پنجاب بارکونسل کی اپیل پر لاہور میں وکلا ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے جبکہ ججز اہم کیسز کی سماعت چیمبرز میں بیٹھ کررہے ہیں۔ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ وکلا رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

مذہبی اوراق جلانے کے الزام میں گرفتار رمشا مسیح کواسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیاگیا،رمشا مسیح کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی گئی۔عدالت نے تفتیشی افسرسے مقدمے کاچالان جلدطلب کرلیا۔تفتیشی افسرنے استدعا کی کہ تفتیش مکمل نہیں ہوئی، چالان پیش کرنے کی مہلت دی جائے،جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے رمشا مسیح کے ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کردی۔

کراچی کے علاقے سعیدآباد سے خاتون کی لاش برآمدہوئی ہے جبکہ رینجرز نے مواچھ گوٹھ میں ٹارگٹڈآپریشن کرکے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمدکرلیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔رات گئے ملیر کھوکھرا پار اور صبح سویرے ٹاور کے قریب ہوٹلز کے باہر ہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔دوسری جانب رینجرز نے مواچھ گوٹھ میں واقع بروہی پاڑہ اور شیخ محلہ میں ٹارگٹڈآپریشن کرکے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدکیا ہے۔

غیر وابستہ تحریک کا دوروزہ سربراہ اجلاس تہران میں آج بھی جاری رہے گا،،کل اجلاس کے پہلے دن متعدد رہنماوں نے خطاب کیا۔غیر وابستہ تحریک کے16ویں سربراہ اجلاس کے پہلے دن کااجلاس ایران کے صدراحمدی نژاد کی صدارت میں ہوا۔ جس سے ایشیا، یورپ ، افریقہ اورلاطینی امریکا کے بعض سربراہوں اورنمائندوں نے خطاب کیا اور تحریک کے مستقبل اورعالمی حالات پرروشنی ڈالی۔مختلف ملکوں کے سربراہوں اورنمائندوں نے علاقائی اورعالمی تبدیلیوں اور پائدارامن کے بارے میں اپنے ملکوں کاموقف پیش کیا۔ تحریک کااجلاس آج بھی جاری رہے گا اوراس میں علاقائی اورعالمی مسائل پرغورکیاجائے گا۔

فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی اسٹیشن گذشتہ روز بند کر دئے گئے تھے ۔ فیصل آباد ریجن کے اضلاع فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چنیوٹ میں سی این جی اسٹیشن گذشتہ روز بند کئے گئے جو اتوار کی صبح 6 بجے دوبارہ صارفین کیلئے کھولے جائیں گے۔ سی این جی کی ہفتہ وار 3روزہ بندش نہ صرف صارفین کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہے بلکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لندن میں پیرالمپک مقابلوں کے پہلے دن چین 5 طلائی تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ اسٹریلیا نے 3 اور برطانیہ نے دو سونے تمغے حاصل کئے۔ پیرالمپکس کا آغاز گذشتہ روز ہوا گیارہ دن جاری رہنے والے ان مقابلوں میں ایک سو چھیاسٹھ ممالک کے چار ہزار دو سو کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پندرہ سو سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔ پیرالمپکس میں دوپاکستانی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔حیدرعلی لانگ جمپ میں حصہ لیں گے،جبکہ نعیم مسیح 15 سومیٹردوڑ میں شریک ہیں۔ پیرالمپکس گیمز میں 20 کھیلوں کے 503ایونٹس ہوں گے اور 9ستمبرتک جاری رہیں گے۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںآج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالراور دیگر اہم کرنسیوںکی قدر میں اضافے سے دن کا آغاز ہوا۔فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق دن کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قیمت خرید 94روپے70 پیسے جبکہ قیمت فروخت95روپے ریکارڈ کی گئی۔دیگر کرنسیوں کے ریٹس اسطرح ہیں۔ برطانوی پاﺅنڈ قیمت خرید148روپے،قیمت فروخت150روپے، یورو قیمت خرید118روپے، قیمت فروخت119روپے،سعودی ریال قیمت خرید 25 روپے،قیمت فروخت 25 روپے35پیسے جبکہ جاپانی ین کی قیمت خرید ایک روپیہ19پیسے، اور قیمت فروخت ایک روپیہ25پیسے ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *