قومی اسمبلی میں ملک کے پچیسویں وزیر اعظم کا انتخاب آ ج ہو گا
ملک بھر میں طویل لو ڈ شیڈنگ کا سلسلہ جا ری ،عوا م پریشان
کابل میں ہوٹل پر طالبان کا حملہ، 4 افراد ہلاک،متعدد یرغمال
شا م میں فو رسز اور با غیو ں میں جھڑپیں ،170 افراد ہلاک
ٹیلی وژن کے ممتاز کمپیئر، ادیب و دانشور عبید اللہ بیگ کراچی میں انتقال کر گئے
اور
گا ل ٹیسٹ ،پا کستان کے خلا ف سری لنکا کی بیٹنگ جا ری
Forex Rates
خبروں کی تفصیل:۔
صدر مملکت آصف زرداری نے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کےلیے آج قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی میں ملک کے پچیسویں وزیر اعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔آج اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہوگا جس میں صرف نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں ڈویڑن یعنی تقسیم کی بنیاد پر ووٹنگ کا عمل ہوگا۔اس طریقہ کار کے تحت قومی اسمبلی میں دو لابیوں کو ووٹنگ کے لیے مخصوص کیا جائے گا۔ جہاں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا عملہ ارکان کے ناموں کا اندراج کرے گا ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی کی جائے گی جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جیتنے والے امیدوار کے نام اور حاصل کردہ ووٹوں کا اعلان کیا جائے گا اس طرح نئے وزیر اعظم کا انتخاب مکمل ہوگا۔نئے وزیر اعظم ممکنہ طور پر ایوان میں پہلی تقریر بھی کریں گے جس کے بعد نومنتخب وزیر اعظم ایوان صدر جاکر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تین سو بیالیس رکنی ایوان میں قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے ایک سو بہتر ووٹوں کا حصول لازمی ہے۔
ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار نو سو میگاواٹ پر پہنچ گیا۔ پیپکو حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار پانچ سو انچاس جبکہ پیداواربارہ ہزار دوسونومیگاواٹ ہے۔ حکام کے مطابق کیپکو، اورینٹ اور پالمور پاورہاوسز تیل کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں جس کے باعث شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے۔ادھر بجلی کی طلب اور پیداوارمیں فرق کے باعث ملک بھر میں گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور شہری علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ جبکہ دیہات میں بیس سے بائیس گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث جہاں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں وہیں شدید گرمی کے باعث عوام کی زندگی بھی عذاب بنی ہوئی ہے جبکہ اکثر علاقوں میں پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوٹل پر طالبان حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد یرغمال بنا لئے گئے تاہم افغان فورسز کا کہنا ہے کہ کئی یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ دارالحکومت کابل کے قریب سیاحتی مقام پر واقعہ ہوٹل پر طالبان حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جس میں تین ہوٹل گارڑز اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق کئی یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔اس حملے میں چار یا پانچ حملہ آر شامل تھے جس میں سے دو کو مار دیا گیا ہے۔
شام میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں میں ہونے والی تازہ جھڑپوں میں 170 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جھڑپیں شورش زدہ شہر حما سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہوئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 104 شہری اور 54 سکیورٹی اہلکار جبکہ 10 باغی شامل ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے شام کے بحران کا سفارتی حل تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف نئی پابندیاں لگانے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔
ٹیلی وژن کے ممتاز کمپیئر، ادیب،ماہر لسانیات عبید اللہ بیگ کراچی میں انتقال کر گئے۔ ٹیلی وژن کے مشہور پروگرام کسوٹی سے شہرت حاصل کرنے والے عبید اللہ بیگ،دانشور بھی تھے ،ادیب تھے ،کالم نگار اور میڈیا ماہر تھے۔ عبیداللہ بیگ کو 2008 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا تھا۔بھارت کی ریاست رامپور سے پاکستان ہجرت کر نے والے عبید اللہ بیگ نے کراچی میں زندگی گذاری ،،کتاب سے محبت اور مختلف زبان سیکھنے کا شوق ان کی پہچان بنا ۔ انکی شہرت ٹیلی وڑن کے مشہور پروگرام کسوٹی سے ہوئی ،جس میں ایک شخص کا سوال بوجھنا ہوتا تھا۔ اس پروگرام میں ملک کے ممتاز شاعر اور دانشور ان کے ساتھ ہوتے تھے۔ ماضی کی کھوج ان کا خاص شوق تھا ،اس لئے تاریخ اور ادب پر ان کی گہری نظر تھی۔ ماحولیات کے بارے میں ان کی تیار کردہ لغت ان کا اہم کام تھا۔ماہر لسانیات عبد اللہ بیگ کی نمازہ جنازہ آج بعد نمازجمعہ ادا کی جائے گی۔
پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد ایوب آج اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کررہے ہیں. مصباح الحق پر ایک میچ کی پابندی کے باعث محمد حفیظ پاکستان کی قیادت کررہے ہیں. محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت میرے لیے بڑا موقع ہے، پاکستان ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے. سری لنکن کپتان مہیلا جے وردنے کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اور ہم زیادہ سے زیادہ اسکور کرنے کی کوشش کریں گے.
اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اور دیگر اہم کرنسیوں کی قدر میں کمی سے دن کا آغاز ہوا۔ فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق دن کے آغاز پر امریکی ڈا لر کی قیمت خرید95روپے 30 پیسے جبکہ قیمت فروخت95رو پے70پیسے ریکارڈ کی گئی۔ دیگر کرنسیوں کے ریٹس کچھ اسطرح ہیں۔ برطانوی پاﺅنڈ قیمت خرید148روپے، قیمت فروخت150روپے 50پیسے، یوروقیمت خرید119روپے،قیمت فروخت121روپے، سعودی ریال قیمت خرید 25روپے25پیسے، قیمت فروخت25روپے60پیسے، جبکہ جاپانی ین کی قیمت خریدایک روپیہ19پیسے اور قیمت فروخت ایک روپیہ20 پیسے ریکارڈ کی گئی۔