نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آ ج ہوگا
نئے وزیراعظم کا انتخاب، پارلیمنٹ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات
پا کستان کو سنگین دا خلی بحرا نو ں کا سا منا ہے ، امریکی جنرل
پرتگال،جمہو ریہ چیک کو ہرا کر یورپین چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا
اور
Business News
ملک کے اکثر علاقوں میںموسم خشک اور گرم رہنے کا امکان
خبروں کی تفصیل:۔
نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آ ج ہوگا۔یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کے بعد نئے وزیر اعظم کا انتخاب آ ج کیا جائے گا وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہاوس ڈویژن کے ذریعے ایوان میں موجود ارکان امیدواروں کے حق میں رائے دیں گے۔ اپوزیشن کے ارکان اپنے امیدوار کے حق میں رائے دہی کے لئے سپیکر کے بائیں طرف کی لابی ،جبکہ حکومتی ارکان دائیں جانب کی لابی میں چلے جائیں گے ،جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کامیاب امیدوار کا اعلان کرتا ہے۔ منتخب ہونے والے نئے وزیر اعظم کو اسی وقت اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ بھی لینا پڑے گا۔
قومی اسمبلی میں نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر ریڈ زون میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطا بق نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور غیر متعلقہ افراد اس علاقے میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ پارلیمنٹ ہاوس میں داخلے کیلئے بھی خصوصی پاسز جاری کیے جائیں گے جبکہ ریڈزون میں ایک ہزار اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ریڈ زون میں پولیس کمانڈوز اور لیڈی پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی خدمات سرانجام دیں گی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریڈزون میں نصب کیمروں سے بھی نگرانی اور ناکوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی۔
امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہا۔واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے جنرل ڈیمپسی کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات انتہائی پیچیدہ نوعیت کے ہیں۔ تاہم امریکا ان تعلقات میں بہتری لانے کا خواہشمند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سنگین داخلی بحرانوں کا سامنا ہے اور ناکام پاکستان دنیاکے لئے فائدہ مند نہیں ہوسکتا۔ جنرل ڈیمپسی نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور انہیں بہتر بنانے کے لئے کام کر رہا ہے۔
یو رو کپ فٹبا ل 2012 میںپرتگال،جمہو ریہ چیک کو ہرا کر یورپین چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا کرسٹیانو رونالڈو کے واحد گول نے پرتگال کو یورپین چیمپیئن شپ کےفائنل میں پہنچا دیا، پرتگال کی ٹیم نے جمہوریہ چیک کو ایک صفر سے ہرا کر کواٹر فائنل میچ اپنے نام کرلیا۔پرتگال کی طرف سے واحد گول رانالڈو نے میچ کے 79 ویں منٹ میں کیا۔ رونالڈو کا چیمپیئن شپ میں دو میچوں کے دوران تیسرا گول ہے۔ اس گول کی وجہ سے پرتگال کا دباو¿ مدمقابل حریف ٹیم جمہوریہ چیک پر پورے میچ میں برقرار رہا۔ رانلڈو نے اس سے پہلے بھی چیمپین شپ کے دوران نیدر لینڈ کے خلاف میچ کے آخری لمحوں میں گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح کویقینی بنا دیا تھا۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جون کے دوسرے ہفتے میں مزید سینتیس کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔ مرکزی بینک کے ذخائر گیارہ ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اس کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر پندرہ ارب چار کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالر رہ گئے۔ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر تینتالیس کروڑ ڈالر کمی سے دس ارب اڑسٹھ کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر چھ کروڑ ڈالر اضافے سے چار ارب چھتیس کروڑ ڈالر ہو گئے۔ جون کے دو ہفتوں میں زرمبادلہ کے ذخائر میں انچاس کروڑ ڈالر کی کمی ہو چکی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مکران ڈویژن کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے ۔آج ملک کے چند شہروں مےں زےادہ سے زےادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہنے کا امکا ن ہے ۔اسلام آباد43اور 22 ،لاہور45اور30، کراچی35اور27، پشاور45اور26،کوئٹہ35اور17، مظفرآباد43اور23، ساہیوال44اور27، سرگودھا44اور29 ، بہاولنگر45اور30، فیصل آباد43اور31جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ43اورکم سے کم27ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکا ن ہے ۔