PPI NEWS Bulletin 0900 پی پی آئی نیوز بلیٹن

ہیڈلا ئنز:۔

وفا قی دا رالحکومت میں دہشتگردی کی کو شش نا کا م ،واہ کینٹ قبرستان سے 3 دہشتگرد گرفتار
کرا چی کشیدگی، سیاسی جماعت کے کارکنوں اور پولیس افسر سمیت 10 افراد جاں بحق
شارٹ فال میں کمی کے باجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،عوا م پریشان
بھارتی وزیرخارجہ 7 ستمبر سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے
یو ایس اوپن ٹینس ٹورنا منٹ، اعصام الحق کو مسکڈ ڈبلز میں شکست
Business News
اور
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کاامکان

خبروں کی تفصیل:۔

وفا قی دا رالحکومت میں دہشتگردی کی کو شش نا کا م بنا تے ہو ئے واہ کینٹ قبرستان سے 3 دہشتگرد گرفتار کرلیاراولپنڈی پولیس کے مطابق واہ کینٹ سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس نے بتایا کہ گرفتار تینوں دہشت گرد غیر ملکی ہیں جن کا تعلق افغانستان سے ہے اور انہیں قبرستان کے قریب جنگل والے علاقے سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اخود کش جیکٹس،اور بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود برآمد ہوا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اہم سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

کراچی کے علاقے کھارادر میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ہوائی فائرنگ کر کے دکانیں اورہوٹل بند کرا دئے۔ پولیس کے مطابق کھارادر میں باکڑا ہوٹل والی گلی میں 6 موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان آئے اور شدید ہوائی فائرنگ کی جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف حراس پھیل گیا اور رات گئے تک کھلنے والے ہوٹل بند ہو گئے ،جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کے ملزمان کی فائرنگ کے جواب میں ایف سی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے ملزمان فرار ہو گئے۔تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ کزشتہ روز بھی شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی جماعت کے تین کارکنوں اور پولیس افسر سمیت 10 افراد کو قتل کردیا گیا۔

بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار 689 میگا واٹ ہوگیا، تاہم لاہور سمیت پنجاب بھرمیں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ انرجی مینجمنٹ سیل کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی پیداوار 13 ہزار 695 اور طلب 17 ہزار 384 میگا واٹ رہی۔ اس طرح بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار 689 میگا واٹ ہوگیا۔ شارٹ فال میں کمی کے با وجو د لاہور سمیت پنجاب بھرمیں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ لاہورمیں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، رات کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو دوہرے عذاب سے دوچار کر رکھا ہے، پنکھے بند ہونے سے جہاں وہ گرمی میں تڑپتے ہیں، وہاں مچھر کی بھنبھناہٹ انہیں ڈینگی کے خطرے سے دوچار کر دیتی ہے، چھوٹے شہروں اور دیہات میں صورتحال اس سے بھی خراب ہے۔

بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا 7 ستمبر سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں قیام کے دوران ایس ایم کرشنا صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم راجا پرویز اشرف، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور دیکر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت کریں گے۔

ٹینس گرینڈ سلیم یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی پہلے ہی راونڈ میں ہار گئے۔اعصام الحق قریشی گرینڈ سلیم فائنل کھیلنے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ یو ایس اوپن دو ہزار دس میں اعصام نے کویتا پشکے کیساتھ مکسڈ ڈبلز اور روہن بوپنا کے ہمراہ مینز ڈبلز کے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس مرتبہ مکسڈ ڈبلزمیں اعصام کی پارٹنر تائیوان کی ہو وئی ھیسی تھیں۔ پہلے راونڈ میں اعصام کا مقابلہ سابقہ پارٹنر کویتا پشکے اور مارسین میٹ کوسکی سے ہوا۔ جو کویتا اور میٹ کوسکی نے چھ، چار اور چھ، چار کے سکور سے جیت لیا۔ مینز ڈبلز میں آ ج اعصام اور جولین روجرز کا مقابلہ پہلے راونڈ میں قازقستان کے میخائل کوکوشن اور تائیوان کے ین حسون لیو سے ہوگا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا۔سونے کی قیمت میں دو روز کے دوران پانچ سو روپے فی تولہ کی کمی ہوئی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت اٹھاون ہزار چھ سو روپے ہے جبکہ دس گرام کی قیمت اس دوران چار سو اٹھائیس روپے کی کمی سے پچاس ہزار دو سو اٹھائیس روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں دو روز میں سونے کی فی اونس قیمت میں پندرہ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،تاہم سکھر،حیدر آ با د،کراچی،اور کشمیرمیں چندایک مقامات پر گر ج چمک کے ساتھ با رش کاامکان ہے۔آج ملک کے چند شہروں مےں زےادہ سے زےادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہنے کا امکا ن ہے۔اسلام آباد35اور 25، لاہور35اور27اورکراچی37اور27، پشاور38اور27، کوئٹہ38اور20، مظفرآباد36اور24، ساہیوال 37اور25سرگودھا39اور27 ، بہاولنگر39اور27، فیصل آباد38اور26جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ 39اورکم سے کم26ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکا ن ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *