طالبان نے اپردیر میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
رحمن ملک نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس آج طلب کرلیا
انتخابات بہت جلد ہوتے دیکھ رہا ہوں، عمران خان
محمد مرسی کی کامیابی پر مصر بھر میں جشن
گال ٹیسٹ میں پاکستان کو یقینی شکست کا سامنا
اور
Business news
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
خبروں کی تفصیل:۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اپر دیر میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے اپر دیر میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ دار قبول کرتے ہوئے کہا کہ اپر دیر میں سیکیورٹی فورسز پر کامیاب حملہ کیا گیا ہے۔ احسان اللہ احسان نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ چار سیکیورٹی اہلکار تحریک طالبان پاکستان کے قبضے میں ہیں اور حملے میں ان کا کوئی ساتھی نہیں مارا گیا۔
وزیراعظم کے سنیئر مشیربرائے داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں امن وامان کے حوالے سے آج اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس میں آئی جی سندھ پولیس شہر میں امن وامان کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے جبکہ ٹارگٹ کلنگ،اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں شہر میں بھتہ خوری کے بڑھتے واقعات اور اس کے تدارک کے لئے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد انتخابات ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، تمام جماعتیں مل کر بھی ان کی جماعت کے سونامی کو نہیں روک سکتیں۔کراچی میں تاجروں کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں آنے والی تبدیلی کا کسی کو اندازہ نہیں، لوگ شکلوں کی نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سیاست میں آکر اپنا کاروبار شروع کر دیتے ہیں۔ اسمبلی نیلام گھر بن چکی ہے جہاں قیمتیں لگتی ہیں۔
مصر میں اخوان السملمون کے امیدوار محمد مرسی کے صدر منتخب ہونے پر ملک بھر میں جشن منایا جارہا ہے۔ ملکی ٹیلی وژن پر قوم سے اپنے پہلے خطاب میں محمد مرسی نے اتحاد اور یک جہتی کی اپیل کی اور دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ ا±نہوں نے اسرائیل کے ساتھ امن سمجھوتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مصر بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کرے گا۔ نو منتخب صدر نے گزشتہ سال کی انقلابی تحریک کے دوران ہلاک ہونے والے تقریباً 900 مظاہرین کو بھی یہ کہہ کر خراجِ عقیدت پیش کیا کہ اِن شہیدوں کے خون کے بغیر وہ صدر کے منصب تک کبھی نہیں پہنچ سکتے تھے۔
گال ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان سری لنکا کے ہدف 510 رنز کے تعاقب میں 36 رنز تین کھلاڑیوں کے نقصان پر اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔گزشتہ روز سری لنکن ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم صرف 36رنز بناکر 3 وکٹیں گنوا بیٹھی تھی، محمد حفیظ 4، توفیق عمر 10اور اظہر علی 7رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لیے 474رنز جبکہ سری لنکا کو صرف 7وکٹیں درکار ہیں۔ گال ٹیسٹ میں پاکستان کی یقینی شکست کو صرف بارش ہی ٹال سکتی ہے۔
رواں مالی سال کے دوران امن و امان اور توانائی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری میں اکسٹھ فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔مئی کے دوران کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ اکتالیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر رہا جبکہ مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران یہ خسارہ ساڑھے تین ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران یہ خسارہ سات کروڑ نوے لاکھ ڈالرز تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔آج ملک کے چند شہروں مےں زےادہ سے زےادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہنے کا امکا ن ہے ۔اسلام آباد44اور 24 ،لاہور45اور31، کراچی35اور28، پشاور45اور29،کوئٹہ36اور17، مظفرآباد41اور24، ساہیوال42اور28، سرگودھا46اور30 ، بہاولنگر45اور31، فیصل آباد43اور29جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ46اورکم سے کم27ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہےَ