PPI NEWS Bulletin 0800 پی پی آئی نیوز بلیٹن

ہیڈ لا ئنز:۔

اپر دیر میں پا ک افغا ن سرحد پر جھڑپ،6 فو جی شہید،11 عسکریت پسند ہلاک
اپر دیر،افغان شدت پسندوں کے حملوں کیخلاف پاکستان کا احتجاج
سپریم کورٹ میں دوہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت آج پھر ہو گی
لاہور سمیت دیگر علاقوں کو آ ج سے64گھنٹوں کےلئے گیس کی فراہمی معطل
اور
یو رو کپ،اٹلی نے آ خری کواٹر فا ئنل میں انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فا ئنل کیلئے کوالیفا ئی کر لیا

خبرو ں کی تفصیل:۔

اپر دیر میں دہشت گردوں کے حملے میں6سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی میں11شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق دیر بالا میں سرحدپارسے دہشت گردوں نے پاکستانی سیکیورٹی فورسزپرحملہ کیا،جس کے نتیجہ میں 6سیکیورٹی اہل کارشہید ہو گئے۔جوابی کارروائی میں 11شدت پسندہلاک ہو گئے۔

اپر دیر میں سکیورٹی فورسز پر افغان شدت پسندوں کے حملے پر سینئر مشیر داخلہ رحمٰن ملک نےافغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق رحمٰن ملک نے افغان وزیر داخلہ سے اپر دیر میں شدت پسندوں کے حملے پر احتجاج کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکام شدت پسندوں کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے سے نہیں روک رہے۔ سینئیر مشیر داخلہ نے امید ظاہر کی ہے کہ افغان حکام شدت پسندوں کو سرحد پار کرنے سے روکے گا۔ رحمٰن ملک نے سیکرٹری داخلہ کو معاملہ ان کے افغان ہم منصب کے ساتھ اٹھانے کی ہدایت کی۔

سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ دوہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت آج پھر کرے گا۔گزشتہ سماعت پر رکن قومی اسمبلی زاہد اقبال کی برطانوی شہریت اوررکن صوبائی اسمبلی طارق محمود الوانہ اور فرحت محمود کی امریکی شہریت کے ثبوت پیش کئے گئے تھے جس پر عدالت نے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں دوہری شہریت رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کے بارے میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

لاہورسمیت مختلف علاقوں کو آ ج سے 64 گھنٹے کے لئے سی این جی سٹیشنز جبکہ 48 گھنٹے کے لئے صنعتوں کو گیس فراہمی بند کر دی گئی ۔سوئی ناردرن گیس پائپ لاینز کے شیڈول کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان اور گوجرانوالہ کے علاقوں میں سی این جی سٹیشنز کو آ ج صبح چھ بجے سے بدھ رات دس بجے تک گیس بند رہے گی۔ صنعتوں کے لئے لاہور، ساہیوال اور شیخوپورہ کے علاقوں میں بھی آ ج صبح چھ بجے سے 48 گھنٹے کے لئے گیس بند کر دی گئی ۔

یورو فٹبال کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا اختتام ہو گیا۔ پرتگال، جرمنی اور اسپین کے بعد اٹلی نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ چوتھے کوارٹر فائنل کے آغاز سے ہی انگلینڈ اور اٹلی کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اختیار کیا۔ ا ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملوں کے باوجود کوئی بھی ٹیم مقرر وقت میں گول نہ کر سکی۔ جس کے بعد تیس منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔ اعصاب شکن اور سنسنی خیز مقابلہ اضافی وقت میں بھی جاری رہا اور کھلاڑی گیند کو گول میں پھینکنے میں ناکام رہے۔ بالآخر میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس تک پہنچ گیا۔ اٹلی کے کھلاڑی پنالٹی ککس کے ذریعے چار گول کرنے میں کامیاب رہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم دو گول اسکور کر سکی۔۔ یورو کپ کا پہلا سیمی فائنل 27 جون کو اسپین اور پرتگال جبکہ دوسرا سیمی فائنل 28 جون کو اٹلی اور جرمنی کے درمیان کھیلاجائے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *