PPI News Bulletin 0900 پی پی آ ئی نیو ز بلیٹن

مسلم لیگ ن کے اعتراض کے بعد بلوچستان سے سینٹ کی 7 نشستوں کے نتائج روک دیئے گئے،صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق سینٹ نشستوں کے نتائج کا اعلان 5 مارچ کو کیا جائے گا۔صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار داﺅد خان کی کامیابی پر اعتراض کیا گیا تھا جس کے بعد سینٹ کے نتائج کی گنتی روک دی گئی۔ بلوچستان سے سینٹ کی 7 نشستوں کے ووٹوں کی گنتی اب اسلام آباد میں ہو گی، اس کے بعد بلوچستان سے سینٹ نشستوں کے نتائج کا اعلان 5 مارچ کو کیا جائے گا۔

بلوچستان حکومت نے نواب اکبر بگٹی کے قتل کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے وفاقی حکومت سے باضابطہ طور پر اس کیس کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کیلئے درخواست کر دی۔سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے اکبر بگٹی قتل کیس کے نامزد ملزمان سابق گورنر بلوچستان اویس غنی اور سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاو¿ کی طرف سے ریکارڈ کرائے جانے والے بیانات کی روشنی میں مقامی پولیس کی بجائے ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیاروں کا ہونا کسی صورت بھی قبول نہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایران پر کسی پیشگی حملے سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران پر پیش بندی کے طور پر حملے سے اس کے لیے ہمدردی پیدا ہو جائے گی۔ادھر اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران اپنی تمام زیرِ زمین جوہری تنصیبات ناکارہ بنائے اور تمام افزودہ مواد سے چھٹکارہ حاصل کرے۔انہوں نے مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ اس معاملے پر بات چیت نہ کی جائے۔

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سولہ سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کے بعد سونے کی قیمت اننچاس ہزار روپے فی تولہ ہو گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار تین سو اکہتر روپے کی کمی ہوئی اور یہ پچاس ہزار پانچ سو اکہتر روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کیلئے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ واٹ مورکی تقرری کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ پی سی بی ذرائع کہنا ہے کہ واٹ مور بنگلا دیش میں ہونے والے ایشیا کپ سے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ ہیڈ کوچ کے ساتھ ساتھ وہ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بےشتر علاقوں مےں موسم خشک اور سردرہے گا،تاہم گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہا ڑوں پرہلکی بر فباری کا امکان ہے۔آج ملک کے چند شہروں مےں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطر ح رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد25اور07 ،لاہور25اور09،کر اچی30اور18، پشاور25اور07، کوئٹہ 17اورمنفی2،مظفرآباد23اور08، لاڑکانہ31اور12، حیدرآباد 34اور14، سکھر 32اور11،ساہیوال27اور06،سرگودھا26اور08 ، بہاولنگر28اور 11، فیصل آباد 26 اور09جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ29 اورکم سے کم09ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *