PPI NEWS Bulletin 0900 پی پی آئی نیوز بلیٹ

ہیڈلائنز:۔

گوجرانوالہ:دو امام بارگاہوں پر فائرنگ، امام مسجد سمیت 3 افراد جاں بحق
لاہور:مزاراقبال پرگارڈزکی تبدیلی کی تقریب
مشرق وسطیٰ میں انسداد پولیو کی سب سے بڑی مہم شروع
اور
گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش،پہاڑوں پربرفباری کاامکان

خبروں کی تفصیل:۔

گوجرانوالہ کی دوامام بارگاہوں میں نامعلوم افراد نے گھس کر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعات نماز فجر کے وقت پیش آیا۔ جب نامعلوم افراد نے پہلے محلہ شاہ رخ کالونی میں واقع امام بارگاہ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس سے امام مسجد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کا دوسراواقعہ مومن پورہ میں واقع امام گاہ کے اندر ہی پیش آیا۔ جس سے 2نمازی جاں بحق ہوگئے۔

شاعرمشرق علامہ محمداقبال کے136ویں یوم ولادت کے سلسلے میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ پاکستان نیوی کے دستے نے رینجرزکی جگہ اعزازی گارڈزکے فرائض سنبھال لیے۔پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈرپنجاب کموڈوراکبرنقی نے مزاراقبال پرپھول چڑھائے۔اس موقع پر علامہ اقبال کے مزار پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اقوام متحدہ نے مشرق وسطیٰ میں پولیو کے خلاف سب سے بڑی مہم شروع کردی ہے۔اقوام متحدہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ شام میں پولیو کیسز منظر عام پر آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ مہم کے دوران مشرق وسطیٰ کے سات ممالک میں 2 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں کچھ مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کاامکان ہے۔مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن سمیت بعض قبائلی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔ بلوچستان میں بھی بارش اورٹھنڈی ہواوں سے سردی بڑھ گئی ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان،شمالی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند ایک مقامات پربارش ہوئی۔ جمعہ کو قلات ملک کا سرد ترین علاقہ رہا ، جہاں پارہ منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا جبکہ استور منفی 2، اسکردو اور کالام میں منفی 1 رکارڈ کیا گیا۔