ڈیالہ جیل سے لاپتہ ہونے والے گیارہ افراد کے مقدمے کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی۔ گذشتہ سماعت میں چیف جسٹس نے حکم دیا تھا کہ ان افراد کی تحویل اور ان سے ہونے والی تفتیش کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ جاں بحق ہونے والے چار افراد کی میڈیکل اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی طلب کی گئی تھی۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ جن چار افراد کی حالت خراب ہے ان کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ قائم کیا جائے، اور ان کی صحت کا مکمل خیال ر کھاجائے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی نے خضدار میں پارٹی کے دو کارکنوں کے قتل کیخلاف سہ روزہ سوگ اور نو مارچ کو شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا. بلوچستان نیشنل پارٹی کے ترجمان کے مطابق بی این پی نے خضدار میں پارٹی کے دو کارکنوں وحید بلوچ اور سلمان بلوچ کے قتل کے خلاف سہ روزہ سوگ اور احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیا پارٹی ترجمان کے مطابق چار مارچ کو صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے، چھ مارچ کو بلوچ خواتین کے احتجاجی مظاہرے ،آٹھ مارچ کو یوم سیاہ اور نو مارچ کو صوبے بھر میں شٹرڈاو¿ن ہڑتال ہوگی واضح رہے کہ بی این پی خضدار کے دو کارکنوں وحید بلوچ اور سلمان بلوچ کو بدھ کو نامعلوم افراد نے خضدار میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا
امریکا میں پچھلے ایک عشرے میں مساجد کی تعداد میں 74 فی صد اضافہ ہواہے۔ سن دوہزار میں مساجد کی تعداد ایک ہزار 2 سو9 تھی جو سن دوہزار دس میں بڑھ کر 2ہزار ایک سو 6 ہوگئی ہے۔مسلمانوں کی مجموعی تعدادمیں بھی غیرمعمولی اضافہ ہواہے مساجد کی تعداد کے بارے میں یہ انکشاف سروے میں کیا گیا ہے۔امریکی اخبارکے مطابق گیارہ ستمبرکے بعد یہ تاثرقائم ہوا تھا کہ مسلمانوں کوکنارے کردیاگیاہے مگر نئی تحقیق مثبت پہلواجاگر کررہی ہے۔زیادہ ترمساجدشہروں میں قائم کی گئی ہیں مگر مضافات میں بھی ان کی تعداد 16فیصد سے بڑھ کر 28فیصد ہوگئی ہے۔جن لوگوں نے یہ مساجد قائم کی ہیں ان میں سے زیادہ ترکا تعلق جنوبی یشیا،عرب یا افریقی امریکی نثرادکمیونٹی سے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت چار سو روپے کے اضافے سے ساٹھ ہزار چھ سو روپے، جبکہ دس گرام کی قیمت تین سو بیالیس روپے کے اضافے سے اکاون ہزار نو سو بیالیس روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں چھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چاندی کی قیمت 45 روپے کے اضافے سے گیارہ سو پچاسی روپے فی تولہ ہو گئی۔
پاکستان کے نوجوان اسکواش پلیئر سعد شاہد نے آسٹریلین جونیئر اوپن 2012 کے انڈر 19 مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی انڈر 19 میں عالمی نمبر 5 اسکواش پلیئرسعد شاہد آسٹریلین جونیئر اوپن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک پہنچے جہاں انھیں چیک ریپبلک کے مارٹن سویک کے ہاتھوں تین،دو سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ایونٹ کے اختتام پر وہ آج ویلش جونیئر اوپن میں شرکت کے لیے کارڈیف روانہ ہو رہے ہیں،اس ٹورنامنٹ میں وہ ٹاپ سیڈ کی حیثیت سے شرکت کرنے کے بعد جرمنی جونیئر اوپن میں حصہ لینے میونخ روانہ ہوں گے۔
محکمہ مو سمےا ت کے مطابق آ ئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بےشتر علاقوں مےں مو سم خشک اور سر د رہے گا ،تاہم مالاکنڈ اور گلگت بلتستان مےں بعض مقامات پر ہلکی با رش اور پہا ڑوں پرہلکی بر فبا ری کا امکان ہے ۔ آج ملک کے چند شہروں مےں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطر ح رہنے کا امکا ن ہے ۔اسلام آباد24اور06 ،لاہور25اور11،کر اچی24اور15، پشاور27اور05،کوئٹہ 16اورمنفی1،مظفرآباد24اور08، لاڑکانہ31اور12حیدرآباد32اور14، سکھر30اور11،ساہیوال 27 اور 06،سرگودھا27اور08 ، بہاولنگر27اور11، فیصل آباد26اور08جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ29 اورکم سے کم09ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکا ن ہے ۔
