PPI News Bulletin 0800 پی پی آ ئی نیو ز بلیٹن

امریکی وزیرخارجہ کا کہناہے کہ اسامہ بن لادن کےخلاف آپریشن میں سی آئی اے کی معاونت کرنےوالے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی گرفتاری کیلئے پاکستان کے پاس کوئی جواز نہیں، انہوں نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔واشنگٹن میں خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک ایران معاہدے پر عمل درآمد ہوا تو اسلام آباد کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت ترکمانستان کے راستے متبادل پائپ لائن کی حمایت کرتی ہے تاہم پاک ایران گیس پائپ لائن ایران پر پابندیوں کے امریکی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

صدرآصف زرداری کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاک امریکا تعلقات اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پرغورکیا گیا۔ اجلاس میں نیٹو سپلائی بند کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غورکیا گیا۔ایوان صدرمیں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیرخارجہ حنا ربانی کھر، چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی اور امریکا میں پاکستان کی سفیرشیری رحمان نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیٹواورامریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کامعاملہ زیربحث آیا۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پٹرول کی قیمت میں 2روپے75پیسے فی لٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت برقراررکھنے کافیصلہ کیا گیاہے ،نئے اضافے کا اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت97روپے66پیسے فی لٹرہوجائے گی۔ ڈیزل کی قیمت برقراررکھنے کافیصلہ کیا گیاہے،جو 103روپے46پیسے پربرقرارہے گی۔نئے اضافے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں4روپے38پیسے اضافے کے بعد قیمت 96روپے40پیسے ہو گی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں3روپے8پیسے فی لٹراضافے کیا گیا ہے جس کے بعد اس نئی قیمت93روپے31پیسے فی لٹرہوگی۔ہائی اوکٹین8روپے67پیسے فی لیٹراضافے کے بعد ہائی اوکٹین کی نئی قیمت126روپے87پیسے فی لٹرہوگی ۔

القا عدہ رہنما ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ دفا عی بجٹ میں کمی امریکی طا قت میں کمی کا اشا رہ ہے ،ایک غیر ملکی خبر رسا ں ایجنسی کے مطا بق اپنے ایک 24 منٹ کے دو را نئے کے آ ڈیو پیغا م میں القا عدہ رہنما ایمن الظوا ہری نے کہا ہے کہ طا لبا ن سے مذا کرات بھی امریکی طا قت کا زوال ہے ،یہ اللہ کی طرف سے مجا ہدین کی مدد ہے آ ج امریکا طا لبا ن سے مذا کرات کی بھیک ما نگ رہا ہے ۔

محکمہ مو سمےا ت کے مطابق آ ئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بےشتر علاقوں مےں مو سم خشک اور سر د رہے گا ،تاہم مالاکنڈ اور گلگت بلتستان مےں بعض مقامات پر ہلکی با رش اور پہا ڑوں پرہلکی بر فبا ری کا امکان ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دورا ن بھی ملک کے بیشتر حصو ں میں مو سم سرد اور خشک رہا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *