توانائی بحران پر اہم اجلاس،صنعتوں کو مز ید ایک دن گیس بند کر کے بجلی گھروں کو فراہم کر نے کا فیصلہ
کسی غیرملکی فوج کوپاکستانی سرزمین استعمال نہیں کرنے دی جائے گی،دفتر خا رجہ
کر اچی میں فائرنگ اور تشد د کے واقعات میں مز ید 3افراد جاں بحق
شام میں فوج کی کا روائیوں اور جھڑ پوں میں100سے زائد افراد
اور
یورو کپ، اسپین فرانس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل
خبروں کی تفصیل:۔
حکومت نے نیشنل گرڈ میں بارہ سو میگاواٹ بجلی کے اضافے کیلئے پاور پلانٹس کو یومیہ اٹھائیس ہزار ٹن ایندھن فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سی این جی اسٹیشنوں اورصنعتوں کوگیس کی فراہمی تین کے بجائے چار دن بند رکھنے کے لئے وزارتی کمیٹیاں قائم کردی گئیں۔وزیر اعظم ہا ﺅس اسلام آباد میں توانائی بحران پر اہم اجلاس ہوا۔ جس میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلا س میں پاور پلانٹس کو یومیہ 28 ہزار ٹن تیل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس سے نیشنل گرڈ میں یومیہ 1200 میگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔ اجلاس میں دو کمیٹیاں بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ، کمیٹیاں پنجاب میں صنعتی اور سی این جی سیکٹر کے ساتھ مزید ایک دن گیس کی بندش کے حوالے سے مذاکرات کرے گی۔اجلاس میں کے ای ایس سی کوبھی 100 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد کے ای ایس سی اضافی گیس سے300میگا واٹ بجلی پیداکرسکے گی۔
پاکستان نے امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف خفیہ آپریشنز کی باتوں سے پاک امریکہ تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان نے امریکہ سے کہا ہے کہ کسی غیرملکی فوج کوپاکستانی سرزمین استعمال نہیں کرنے دی جائے گی۔ امریکی قیادت کی جانب سے اس حوالے سے بیانات غیرضروری ہیں۔ خطے سے شدت پسندوں کے خاتمے کے لئے جنگ میں پاکستانی عوام اور فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں ،جن کا عالمی برادری کوکھل کراعتراف کرنا چاہئے۔
کراچی میں آج پھر تین افراد ہلاک کر دیے گئے۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے میمن سوسائٹی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ،مقتول کو اغوا کے بعد تشدد کرنے کے بعد گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ بنارس کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جو دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔ جبکہ کو رنگی میں بھی نامعلو م افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا۔
شام میں فوج کی کا روائیوں اور جھڑ پوں میں100سے زائد افرادہلا ک ہوگئے۔شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں شامی فوج کی کا روائیوں اور جھڑپوں میں 100سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے ترجمان کے مطابق گزشتہ سال مارچ سے جاری پر تشدد کارروائیوں میں یہ اب تک کی سب سے خطرناک جھڑپیں ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق گزشتہ سال مارچ سے لے کر اب تک شام میں پندرہ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یورو فٹبال کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن اسپین نے فرانس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔یوکرائن میں ہونے والے تیسرے کوارٹر فائنل کے پہلے ہاف میں اسپین کی طرف سے زیوی الونسو نے گول کر کے اپنی ٹیم کوبرتری دلائی۔ اسپن کی جانب سے دو نو ں گول “زیوی الانسو” نے اسکور کئے جو اپنے کیریئر کا 100 واں میچ کھیل رہے تھے۔ سیمی فائنل میں اسپین کا مقابلہ پرتگال سے ہو گا۔ جو بدھ کے روز کھیلا جائے گا۔