Written by prs.adminAugust 31, 2012
PPI NEWS Bulletin 0800 پی پی آئی نیوز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلا ئنز:۔
پینٹا گون کا ایبٹ آبادآپریشن پرکتاب کے مصنف کےخلاف کارروائی کا عندیہ
پیپلز پارٹی کی حکومت سوئس حکام کو خط نہیں لکھے گی، اعتزاز احسن
فنڈز نہیں ملے،اسکالر شپ پر گئے طلباء کا مستقبل خطرے میں
ٹرینوں کی آمد ورفت میں تاخیر ،مسافروں کا احتجاج
اور
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کھیلاجائیگا
خبروں کی تفصیل:۔
پینٹا گون نے ایبٹ آبادآپریشن پرکتاب لکھنے والے سابق امریکی نیوی سیل کےخلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔دو مئی 2011 کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت ہوئی تھی۔ آپریشن میں امریکی نیوی سیلزنے خاص طور پر اس مشن میں حصہ لیا تھا۔ حال ہی میں انہی نیوی سیلز میں سے ریٹائرڈ ہونے والے ایک اہلکار نے آپریشن پر کتاب لکھی ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ آپریشن سے پہلے ہی مرچکاتھا۔ اس انکشاف پر مختلف حلقوں کی جانب سے امریکی حکومت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی نیوی اہل کار نے راز افشا نہ کرنے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور انکے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔
چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سوئس حکام کو ہرگز خط نہیں لکھے گی۔لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی اور وکلا تحریک کے اہم رہنما اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ مہلت ملنے کے باوجود حکومت سوئس حکام کو خط نہیں لکھے گی کیونکہ اسی الزام میں ایک وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کی گئی اور ان کی اسمبلی نشست خالی کروا کرسزا سنائی گئی تو یہ کیسے ممکن ہے کہ اسی حکومت کا دوسرا وزیراعظم خط لکھے گا۔
چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹرجاوید لغاری نے کہا ہے کہ دوسہ ماہیوں سے بیرون ملک مقیم طلبہ شدیدمشکلات سے دوچارہیں۔ میڈیاسے بات چیت میں چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر جاوید لغاری کا کہنا تھا کہ کمیشن کو فروری 2012 سے ترقیاتی فنڈ کی مدمیں کوئی رقم نہیں ملی ،جس کے باعث بیرون ملک مقیم 7 ہزار سے زائد طلبہ اسکالر شپ کے منتظر ہیں، اوران کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے، یہ معاملہ وزیر اعظم کے نوٹس میں بھی لائے لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔وزارت خزانہ کی جانب سے انہیں روز ایک نئی تاریخ دی جاتی ہے لیکن رقم جاری نہیں کی جاتی۔
ٹرینوں کی آمد ورفت میں تاخیر اورمسافروں کا احتجاج معمول بن چکاہے، لاہوراسٹیشن پر کراچی ایکسپریس اور عوام ایکسپریس کی روانگی میں تاخیر سے مسافروں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اورغصے میں ٹکٹیں پھاڑڈالیں۔ مسافروں کا کہناتھاکہ ریلوے حکام جھوٹے دلاسے اورتسلیاں دیتے رہے ، گاڑیوں کی روانگی کاوقت نہیں بتایا گیا جس پر مسافر احتجاج کرتے ہوئے اسٹیشن سے نکل کرسڑک پر آگئے اورٹریفک بلاک کردی۔ ریلوے پولیس نے ایک مسافر کو حراست میں لے لیا۔ مسافروں نے بتایاکہ کراچی ایکسپریس نے شام 5بجے جبکہ عوام ایکسپریس نے 7بجے روانہ ہوناتھا ، تاخیر کی وجہ بتانے کیلئے کوئٍی ریلوے افسرموقع پر موجود نہ تھا۔۔نکوائری عملے نے یہ کہہ کرجان چھڑالی کہ سب کچھ شیڈول بورڈ پر درج ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے آج کھیلاجائیگا۔ سیریز میں کینگروز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ابوظبی میں کھیلے جانے والے میچ سے پہلے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔ قومی کھلاڑیوں نے کوچ ڈیو واٹمور، جولین فاو¿نٹین اور محمد اکرم کی نگرانی میں پریکٹس کی۔ پریکٹس کے دوران بیٹنگ کی خامیاں دور کرنے پر خاص توجہ دی گئی۔ سیریز کے افتتاحی ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہو گئی تھی۔ کپتان مصباح الحق نے بھی لوئربیٹنگ آرڈر کی ناکامی کو شکست کی وجہ قرار دیاتھا۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم منیجمنٹ کو جادو گر آف اسپنر سعید اجمل کو قابو کرنے کی فکر لگ گئی ہے۔ شارجہ ون ڈے میں تین بلے بازوں کو نشانہ بنانے والے سعید اجمل کی ویڈیوز کینگروز کو دکھائی جا رہی ہیں تاکہ ابوظبی میں نئی حکمت عملی اپنائی جا سکے۔
You may also like
- Solangi Inaugurates Media Training Program at Reactivated Pakistan Broadcasting Academy
- NACTA delegation, DG Information KP discuss media role in peace
- PEMRA to hold bidding for FM Radio licenses on Thursday
- Radio Pakistan achieves significant milestones in ‘digital migration’: Solangi
- Khyber Pakhtunkhwa minister opens podcast studio in UoP Journalism Dept
| M | T | W | T | F | S | S |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | 3 | 4 | |||
| 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 |
| 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 |
| 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 |
| 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 | |

Leave a Reply