PPI News Bulletin 2000 پی پی آئی نیوزبلیٹن

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ سب ملکر لاپتہ افراد کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری کریں۔قومی اسمبلی میں لاپتہ افراد سے متعلق قرارداد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ برسوں سے ہمارے سامنے ہے، مہذب قوموں میں ایسے واقعات نہیں ہوتے۔ انھوں نے کہا کہ جو معاشرے خاموش رہتے ہیں وہ تباہ ہوجاتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اس حوالے سے آٹھ رکنی مانیٹری کمیٹی تشکیل دے۔

الیکشن کمیشن نے وحیدہ شاہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کا تفصیلی فیصلہ چودہ صفحات پر مشتمل ہے۔جسے کمیشن کے رکن بلوچستان نے لکھا ہے،فیصلے میں الیکشن کمشنر کا اختلافی نوٹ بھی موجود ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ شواہد قانونی شہادت کے مطابق نہیں، اس لئے وہ دیگر تینوں ارکان سے اختلاف کرتے ہیں۔فیصلہ میں سندھ کے رکن جسٹس ریٹائرڈ محمد روشن کا بھی اختلافی نوٹ شامل ہے، جن کا کہنا ہے کہ وحیدہ شاہ کیس میں ذمہ داروں کو سزا دی جائے، تاہم پورا الیکشن کالعدم قرار نہ دیا جائے،بلکہ دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو کامیاب قرار دیا جائے۔ پنجاب کے رکن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ کیانی نے اپنے نوٹ میں کہا ہے کہ وحیدہ شاہ کا جرم قابل معافی نہیں۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ نے نیپرا کو بجلی کے نرخ میں2.23روپے اضافے کی درخواست دے دی۔ ذرائع کے مطابق اس درخواست میں چار ماہ کے لئے نرخوں میں اضافہ طلب کیا گےاہے۔اس میں اکتوبر کے لئے2.23روپے فی یونٹ، نومبر کے لئے 1.29روپے کی درخواست دی گئی ہے اسکے علاوہ دسمبر کے لئے98پیسے اور جنوری 2012کے لئے 1.96پیسے اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔ یہ درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لئے دی گئی ہے۔ARY 08/03 FZ

سندھ میں غیر سرکاری تنظیموں کے اتحاد پیپلز اکاو¿نٹبلٹی کمیشن آن فلڈز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبے میں سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ لاکھوں خاندان حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث پاکستان کارڈ اور وطن کارڈ کے تحت ملنے والی مالی امداد سے محروم ہیں۔رپورٹ کے مطابق دو ہزار دس کے سیلاب کے متاثرین کو پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متاثرہ خاندانوں کو وطن کارڈ کے ذریعے مالی امداد فراہم کی گئی تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلی کے باعث سندھ میں پاکستان کارڈ کا دوسرا مرحلہ شروع ہی نہیں ہو سکا۔سندھ میں ڈھائی لاکھ خاندانوں کو دوسرے مرحلے میں وطن کارڈ کے ذریعے فی خاندان بیس ہزار رپے امداد فراہم کرنا تھی۔ اس مقصد کے لیے عالمی ڈونرز اور ورلڈ بینک سے رقم بھی حاصل کر لی گئی تھی مگر سندھ حکومت کی ناقص حکمت عملی کے باعث اس پر عملدر آمد نہیں ہو سکا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کارڈ کے تحت ملنے والی رقم پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد خاندان حاصل ہی نہیں کر سکے جبکہ پچیس ہزار خاندانوں کے کارڈ ایکٹیویٹ ہی نہیں ہو سکے۔

آئی جی پنجاب حبیب الرحمن نے اعتراف کیا ہے کہ تھانہ کلچر تبدیل نہیں ہو رہا جبکہ محکمے میں کرپشن بڑھ رہی ہے۔پولیس لائن ملتان میں کھلی کچہری اور دربار سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ جو اہلکار کرپشن میں ملوث ہیں ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہید ملازمین کے دو ، دو بچوں کو ملازمتیں دی جائیں گی۔

محکمہ مو سمیات کے مطا بق آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران ملک کے زےا دہ تر حصوںمےں مو سم خشک رہے گا ،تاہم آ ج رات اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔آج ملک کے چند شہروں مےں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطر ح رہا۔ اسلام آباد24اور08 ،لاہور27اور09،کر اچی31اور15، پشاور25اور09،کوئٹہ 18اورمنفی1 ، مظفرآباد22اور07، لاڑکانہ31اور14،حیدرآباد31اور13، سکھر30اور11، ساہیوال27اور09، سرگودھا28اور11 ، بہاولنگر29اور11، فیصل آباد27اور10جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ28 اورکم سے کم10ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *