PPI News Bulletin 1900 پی پی آئی نیوزبلیٹن

مہران بینک کے سابق سربراہ یونس حبیب نے کہا ہے کہ مےاں نواز شریف کو انہوں نے اپنے ہاتھ سے رقم دی تھی۔اےک انٹر وےو مےں ان کا کہنا تھا کہ شہبا ز شرےف کو بھی27ستمبر1993مےں ٹی ٹی کے ذرےعے 25لاکھ روپے بھےجے۔انہوں نے کہا کہ سب سے زےا دہ پےسے آفتاب شیرپاﺅ کو دےے تھے،تاکہ وہ مہران بینک کوزیادہ ڈیپازٹ دیں۔ےونس حبےب کے مطابق 90کی غلطےوں کو سدھا رنے کے لئے93مےں پےپلز پا رٹی کے ساتھ مل گےاتھا،مو لوےوں کو نو ا زشرےف کے سامنے کھڑ ا کر دےا۔ےو نس حبےب کا کہنا تھا کہ رشو ت لےنے ےا دےنے کا کو ئی ثبو ت نہےں ہوتا،رشوت دےنے والا بد معا ش اور لےنے والا مہا بد معا ش ہو تا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سیاسی حریفوں کو نااہل قرار دلانے کے لیے قانونی جنگ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت سپریم کورٹ میں ایک نئی درخواست دائر کرنے والی ہے جس میں عدالت سے میاں نواز شریف سمیت آئی ایس آئی سے رقوم لینے والے تمام سیاستدانوں کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق درخواست دائر کرنے سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے اصغر خان کیس کے فیصلے کاانتظار کیا جائیگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے سوئس مقدمات سے متعلق معاملات پر وزیراعظم سپریم کورٹ کاحکم نہیں مان رہے ہیں۔راولپنڈی میں فلائی اوور کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبا ز شرےف کا کہنا تھا کہ لو ٹی ہو ئی دولت
چو روں کے پےٹوں سے نکا لوں گا،زرداری سن لیں ان کی چوری پوری قوم جانتی ہے اور ایک دن ایسا آئیگا جب قوم ان سے ایک ایک پائی کا حساب لے گی۔اس مو قع پر وزےر اعلی پنجاب نے تےزا ب کو زہر کی کےٹےگری مےں شامل کر نے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ خواتےن پر تےزاب پھےنکنے والے کے خلا ف دہشتگردی اےکٹ کے تحت کا روائی ہو گی ۔شہبا ز شرےف کا کہنا تھا کہ تےزاب سے متاثرہ خواتین کی سرجری کے اخراجات حکومت پنجاب برداشت کریگی ۔

پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے آن لائن سسٹم ایک سال کیلئے موخر کرنے کا مطالبہ کر دیا.صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں پر مشتمل کمیٹی کی جانب سے متفقہ طور پر پنجاب حکومت کو تحریری مطالبہ بجھوا دیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی بورڈز کی مالی حالت اچھی نہیں اور عملے کی تربیت بھی ناکافی ہے۔ فوری طور پر آن لائن سسٹم کو مکمل طور پر لاگو کرنا ممکن نہیں لہذا حکومت اس منصوبے پر ایک سال کے لئے عملدرآمد روک دے۔ بورڈز کے سربراہان کے مطابق منصوبے پر لاگت کا تخمینہ پچاس کروڑ روپے لگایا گیا ہے ،جو دستیاب نہیں ،حکومت اگر اس نظام کو ہر حالت میں نافذ کرنا چاہتی ہے تو فوری طور پر پچاس کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرے۔

افغا ن صدر حا مد کر زئی کے ترجما ن نے کہا ہے کہ امرےکی نے گو انتا نا مو حراستی مر کز سے پا نچ طالبان قےد ےوں کے قطر جا نے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔قےد ےوں کی قطر منتقلی سے افغانستان مےں امن مصالحتی عمل کو فروغ ملے گا،اےک بےان مےں افغان صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قےد ےوں کی منتقلی اتحا دی افواج کے افغانستان سے انخلا سے پہلے طالبا ن کو مذاکرات کی مےز پر لا نے کے لےے اعتما د کی بحالی کے امرےکی اقدامات کا حصہ ہے،جس کے مثبت اثرات مر تب ہوں گے ۔

ایشیا کرکٹ کپ میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں ڈھاکا پہنچ گئی۔ بھارتی ٹیم ایشیاءکپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ ایشیاکپ میں بھارت اپنا پہلا میچ منگل کوسری لنکاسے کھیلے گاجس نے بھارت کوآ سٹرےلےا مےں کھےلی جا نے والی سہ فریقی سیریز میں دو مرتبہ ہرایا جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔ بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ سولہ مارچ کو ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان سے دھونی الیون کا ٹکراو اٹھارہ مارچ کو شیڈول ہے۔ٹورنامنٹ کا فائنل بائیس مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *