PPI News Bulletin 1900 پی پی آئی نیوزبلیٹن

اتحادی جماعتیں سےنےٹ کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم،
ق لیگ، اے این پی اور فاٹا نے سےنےٹ کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کا مطالبہ ترک کردیا ہے اور صدرآ صف علی زرداری کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تقرری پر رضا مند ہوگئی ہیں۔ دوسری جانب صدر زرداری نے دس مارچ کو اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے ،جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تقرری عمل میں لائی جائے گی ۔

سپریم کورٹ نے انتخابی فہرستوں کی تیاری میں تاخیر سے متعلق الیکشن کمیشن کی وضاحت مسترد کر دی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں ہر سال ترمیم و اضافہ مکمل کرنا قانونی تقاضا ہے، جسے پورا کرنے میں الیکشن کمیشن ناکام رہا ہے۔بوگس انتخابی فہرستوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی تیاری میں تاخیر کے حوالے سے تحریری جواب عدالت میں جمع کروایا،جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین سپریم کورٹ کے چار جولائی کے حکم نامے سے آگاہ نہیں تھے، تاہم عدالت نے الیکشن کمیشن کی وضاحت مسترد کر دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس وضاحت سے ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کو اندھیرے میں رکھا گیا۔بتایا جائے کہ کیا فہرستوں کی تیاری میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے انسداد بھتہ سیل قائم کردیا جس کے بعد کراچی کے تاجروں نے سات مارچ کو دی جانے والی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔ تاجر برادری کے وفد نے محکمہ داخلہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں انہیں یقین دلایا گیا کہ چوبیس گھنٹے کے اندر ضلع جنوبی کی تمام چیک پوسٹوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی جائے گی ۔ اس یقین دہانی کے بعد کراچی کی تاجر برادری نے سات ماچ کو دی جانے والی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے ۔

راولپنڈی کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت کے دوران بتایاگیاکہ پاکستانی جوڈیشل کمیشن چودہ مارچ کو بیانات قلمبند کرنے بھارت جائیگا۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے بھارت جانیوالے پاکستانی جوڈیشل کمیشن کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا ،جس کے مطابق کمیشن چودہ مارچ کولاہورسے بھارت جائیگا اور بھارت میں پانچ روز قیام کرے گا۔ کمیشن کے کوآر ڈی نیٹر وزارت داخلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہوں گے۔کمیشن واقعے میں ہلاک افرادکے پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر، اجمل قصاب کا اعترافی بیان نوٹ کرنے والے مجسٹریٹ اور دیگر تفتیشی افسران کے بیانات قلم بند کرے گا۔

سات ملکی اسنوکر ٹورنامنٹ کے تیسرے دن بھی چار پاکستانی کیوئسٹ کو شکست ،اورایک کو فتح نصیب ہوئی ،جبکہ عالمی چیمپین حسین وفائی اور بھارت کے یاسین مرچنٹ کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے۔ کراچی میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے نوید پروانے کو ایرانی عالمی چیمپئن حسین وفائی نے یک طرفہ مقابلے کے بعد 4-0سے شکست دی۔ دوسرے مقابلے میں پاکستان کے محمد سجاد کو تھائی لینڈ کے کیوئسٹ نے 4-1سے شکست دی، تھائی کھلاڑی نے 129پوائنٹس کا بریک بھی کھیلا ،جو اس ایونٹ کا سب سے بڑا بریک ہے ۔ تیسرے مقابلے میں بھارتی کیوئسٹ یاسین مرچنٹ نے پاکستان کے سلطان محمد کو 4-3سے ہرادیا۔ چوتھے مقابلے مےں محمد آصف نے اپنے ہم وطن عبدالستار کو 4-0سے شکست دی۔

کراچی اسٹاک اےکسچےنج میں کا روباری ہفتے کے دوسرے روزبھی تےزی دےکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈکس46پوائنٹس اضافے سے13ہزار324پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر19کروڑشیئر ز ٹریڈ ہوئے۔ دوسری جانب اسلام آباد اسٹاک ایکسچےنج میںمنفی رجحان دےکھا گےا ، اور آئی ایس ای 10انڈیکس29پوائنٹس اضا فے سے 2840 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر آج69ہزار شیئرز ٹریڈ ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *